سری لنکن کرکٹ بورڈنے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے کی منظوری دیدی

سری لنکن کرکٹ بورڈنے لاہور میں سیریز کے آخری ٹی ٹوئنٹی کے لئے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے کی منظوری دے دی ۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ کے ترجمان کے مطابق تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لئے پندرہ رُکنی ٹیم کا اعلان 20 اکتوبر کو کیا جائےگا۔

سیریز کا پہلا اور دوسرا ٹی ٹوئنٹی 26 اور 27 اکتوبر کو ابو ظہبی میں ہوگا، جبکہ 28 اکتوبر کو سری لنکن ٹیم پاکستان پہنچے گی اور آخری میچ 29 اکتوبر کو لاہور میں کھیلا جائےگا۔

واضح رہے کہنیوزی لینڈ میں آئی سی سی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی تصدیق کرچکے ہیں کہ سری لنکن ٹیم تیسرا ٹی ٹونٹی لاہور میں ہی کھیلے گی۔

نیوزی لینڈ میں ہونے والے آئی سی سی کے اجلاس کے موقع پر نجم سیٹھی سے سری لنکن کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام کی ملاقات ہوئی تھی جنہوں نے لاہور میں تیسرے ٹی ٹونٹی میچ کھیلنے کے لیے آمادگی ظاہر کردی تھی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: