شریف خاندان کیخلاف کیسز میرٹ پر چلیں گے، چیرمین نیب

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا ہےکہ شریف خاندان کے خلاف کیسز میرٹ پر چلیں گے اور کسی کو معافی یا سزا ہو سب کچھ قانون کےمطابق ہوگا۔

قمر زمان چوہدری آئینی مدت پوری ہونے پر چیئرمین نیب کے عہدے سے ریٹائرڈ ہوگئے جس کے بعد جسٹس (ر) جاوید اقبال کو اس عہدے کے لئے مقرر کیا گیا اور اب انہوں نے باضابطہ طور پر عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ توقعات قانون کے مطابق رکھی جائیں، خوابوں کی تعبیر نہیں دےسکتا۔

انہوں نے کہا کہ پاناما کیس میں پراسیکیوشن کی مانیٹرنگ خود کروں گا، یقین دلاتاہوں پاناما کیس میں خامیاں دورکروں گا جب کہ شریف خاندان کے خلاف کیسز میرٹ پر چلیں گے، قانون کے مطابق ہرممکن کام کروں گا، کسی کو معافی ملے یا سزا ہو سب کچھ قانون کے مطابق ہوگا۔

چیرمن نیب کا کہنا تھاکہ تمام جماعتوں نے میری تقرری کو تسلیم کیا جنہوں نے نہیں کیا انہوں نے کہا کہ کڑی نظر رکھیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ میں تھا تو میں نے کہا تھا انصاف سب کے لیے، اب میں کہتا ہوں احتساب سب کے لیے، کسی کو بھی شکایت نہیں ہوگی۔

اس سے قبل چیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال انسانی حقوق کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے جہاں نمائندہ جیونیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ابھی صرف چارج سنبھالا ہے کوئی بریفنگ نہیں لی، آئندہ ایک دو روز میں بریفنگ لوں گا اور اپنے کام کا باقاعدہ آغاز کروں گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: