سعودی عرب: نکاح نامے میں ڈرائیونگ اجازت کی شق شامل

سعودی عرب میں ڈرائیونگ کی اجازت کی شق نکاح نامے میں شامل کرنے کا فیصلہ، عرب میڈیا کے مطابق نکاح نامے میں اجازت پانے والی خواتین ہی ڈرائیونگ کر سکیں گی۔
العربیہ کے مطابق اس وقت نکاح نامے میں تین شقیں شامل ہیں۔ ان میں نوبیا ہتا دلہن کو الگ تھلگ گھر مہیا کرنا۔ دوم اگر دلہن زیر تعلیم ہے تو خاوند اس کو اپنی تعلیم مکمل کرنے کی اجازت دے گا۔ سوئم اگر دلہن کام ملازمت کرنا چاہتی ہے تو اسے روکا نہیں جائے گا۔
لیکن نئے شاہی فرمان کے تحت سعودی خواتین کو اب ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے جائیں گے اور وہ آئندہ سال جون سے کاریں چلا سکیں گی۔
اس فرمان کے بعد اب نکاح نامے میں اسی ہفتے ایک نئی شق کے اضافے کا امکان ہے ۔ اس کے تحت انہیں خاوند کی جانب سے کاریں رکھنے اور چلانے کی اجازت دی جائے گی۔
اسی ہفتے اس مجوزہ شق کے اضافے والے ایک نکاح نامے کی سعودی عرب میں تشہیر بھی کی گئی ہے اور اس میں یہ کہا گیا ہے کہ خاوند بیوی کے کار چلانے کے فیصلے کا احترام کرے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: