ٹماٹر کی 200روپے فی کلو فروخت جاری

ملتان میں ٹماٹر کی قیمت کم نہ ہو سکی ، ٹماٹر 2 سو روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے ۔

ملتان میں گزشتہ ایک ماہ سے ٹماٹر کی قیمت آسمان سے باتیں کر رہی ہے ۔ خریدار ٹماٹروں کی قیمتوں پر پریشان ہیں تو دکاندار بھی خریدار نہ ہونے پر پریشان ہیں ۔

مارکیٹ میں سبزی فروشوں نے اپنی دکانوں اور ریڑھیوں پر ٹماٹروں کی مقدار میں کمی کر دی ہے ۔ کہتے ہیں جب خریدار ہی نہ ہو تو ٹماٹر فروخت کیسے ہوں گے ، دوم کوالٹی کے ٹماٹر کی قیمت بھی 160 روپے فی کلو ہے ۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر نادر چٹھہ کا کہنا ہے کہ ٹماٹر کی صوبائی سطح پر قلت ہونے کے باعث قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ۔ قلت دور ہوتے ہی ٹماٹر کی قیمت کم ہو جائے گی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: