بھائی سے وفادار تھا اور رہوں گا، شہباز شریف

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے بہاولپور ڈویژن کے ایم این ایز نے ملاقات کی جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھائی سے مخلص اور وفا دار تھا اور ہمیشہ رہوں گا۔ والدین نے بڑوں کا احترام سکھایا ہے اور غلط فہمیاں پیدا کرنے والے جان لیں کہ میں نواز شریف کے ساتھ کھڑا رہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں محاذ آرائی سے گریز کرنا چاہیے اور اداروں سے ٹکراؤ کی سیاست نہیں کرنی چاہیے۔

دریں اثناء سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کوتیسری سرجری کے بعد لند ن میں ان کے گھر منتقل کر دیا گیا ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ والدہ اب روبصحت ہیں، ان کو اسپتال سے گھر منتقل کر دیا گیا ہے۔ والدہ کے لیے دعائوں پر اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر دے۔

جمعہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے قوم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میری والدہ کے لیے دعائوں پر اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر دے، والدہ کی طبیعت میں بہتری آ رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: