چین میں ایکروبیٹکس کا بین الاقوامی میلا 

ایکروبیٹکس کے بین الاقوامی مقابلوں کا میلہ سج گیا جس میں ماہر کرتب بازوں نے حیرت انگیز کرتب دکھا کر شائقین کے دل جیت لیے۔

چین کے شہر پینگلائی میں 10 ویں سالانہ ایکروبیٹس کے مقابلوں میں 28 ملکوں کے 500 سے زائد ماہر کرتب بازوں نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

مقابلے میں ایکروبیٹس نے مختلف اور حیرت انگیز کرتب دکھا کر نہ صرف شائقین کے دل جیت لیے بلکہ ایسے کرتب دکھائے کے دیکھنے والے آنکھیں جھپکنا ہی بھول گئے۔

شو میں ایکروبیٹس کے ساتھ چینی جادوگر کی کمال مہارت نے بھی شائقین کو داد دینے پر مجبور کیا۔

بین الاقوامی مقابلے میں 10 کیٹیگریز میں 30 شاندار پرفارمنس نے مقابلے جیت کر ایوارڈ اپنے نام کیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: