نور جہاں کی سالگرہ، گوگل کا ڈوڈل

ملکہ ترنم نور جہاں کو گوگل نے ان کی یوم پیدائش کے موقع پر زبر دست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے گوگل نے اپنا ڈوڈل تبدیل کردیا۔

برصغیر پاک وہند کی نامور گلوکارہ ملکہ ترنم نور جہاں کی91 ویں سالگرہ آج 21ستمبر کو منائی جا رہی ہے۔ میلوڈی کوئین کے نام سے پہچانی جانے والی میڈم نور جہاں 21ستمبر 1926کو قصور کے موسیقار گھرانے میں پیدا ہوئیں۔

اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز9 سال کی عمر سے کیا اور جلد ہی ایک جانی پہچانی چائلڈ اسٹار بن گئیں۔ ان کا اصل نام اللہ وسائی تھا جب کہ نور جہاں ان کا فلمی نام تھا۔

ملکہ ترنم نور جہاں نے اپنے فنی کیرئیر کے دوران ہزاروں گیت گائے اور 1965ء کی پاک بھارت جنگ کے دوران قومی نغمے بھی گائے جو ہماری قومی تاریخ کا اہم حصہ ہیں۔

6 دہائیوں پر محیط فنی سفر میں انہوں نے 26بھارتی اور پاکستانی فلموں میں مرکزی کردار ادا کئے اور مجموعی طور پر ایک ہزار سے زائد فلموں کے لیے غزلیں اور گیت گائے جس میں ان کا سب سے پہلا گانا مجھ سے پہلی سی محبت میرے محبوب نہ مانگ بے پناہ ہٹ ہوا، جس نے ملکہ ترنم کو کامیابیوں کے نئے سفر پر گامزن کر دیا۔

حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اور نشان امتیاز بھی عطا کیا۔

ملکہ ترنم نور جہاں 23دسمبر 2000ء کو علالت کے بعد انتقال کر گئیں لیکن ان کے گیتوں کی آواز آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: