ایک منٹ میں 24 لباس تبدیل

ملائیشین جادوگر اور ان کے ساتھی نے گینز ورلڈ ریکارڈ کی خصوصی تقریب میں 60 سیکنڈز میں 24 کاسٹیومز تبدیل کرکے منفرد عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

نظروں کی ہیرا پھیری اور جادوئی کمالات ایک منفرد آرٹ ہے جسے دیکھنے والے اس سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتے۔

جادوئی فن کا مظاہرہ کرنے والے متعدد فنکاروں سے اکثر لوگ واقف ہیں لیکن انوکھے اور منفرد جادوئی کرتب سے دنگ کردینے والے ملائیشیا کے جادو گر دنیا بھر میں تیزی سے مقبول ہورہے ہیں۔

حال ہی میں ریاست پینانگ میں گینز ورلڈ ریکارڈ کی خصوصی تقریب ہوئی جس میں ملائیشیا سے تعلق رکھنے والے جادوگروں نے اپنے کرتب کا مظاہرہ کیا۔

جادوگروں نے انتہائی مہارت سے 60 سیکنڈ میں 14 کاسٹیومز تبدیل کروائے جسے دیکھنے والے دیکھ کر حیران رہ گئے۔

جادوئی کرتب کے دوران پردے کے پیچھے موجود خاتون ہر بار پردہ ہٹانے پر نئے لباس میں موجود دکھائی دیتیں جو نہ صرف اگلے لباس سے مختلف ہوتا بلکہ سیکنڈوں میں یہ تمام عمل بھی مکمل ہو جاتا ہے۔

ان کی جادوئی کرتب والی ویڈیوز تیزی سے یو ٹیوب سمیت تمام سوشل میڈیا سائٹ پر بھی وائرل ہورہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: