10 پاؤنڈ کا پلاسٹک نوٹ 

بینک آف انگلینڈ نے پلاسٹک سے تیار کردہ 10 پاؤنڈ کا نیا کرنسی نوٹ جاری کردیا  ہے۔

برطانیہ میں نیا پلاسٹک نوٹ تمام بینکوں اور اے ٹی ایم مشینون میں بھی دستیاب ہوگا۔ پلاسٹک نوٹ کو کاغذی نوٹ کے مقابلے میں زیادہ مضبوط ،صاف اور محفوظ قرار دیا جا رہا ہے۔

نئے 10 پاؤنڈ پلاسٹک نوٹ کے ڈیزائن میں ایک جانب ملکہ برطانیہ اور دوسری جانب معروف ناول نگار جین آسٹن کی تصویر پرنٹ کی گئی ہے۔

پلاسٹک نوٹ کی سب سے اہم اور خاص بات اس کا واٹر پروف ہونا ہے یعنی اسے پانی سے کوئی نقصان نہیں پہنچ سکے گا۔

اس سے قبل برطانیہ میں 5 پاؤنڈ کا بھی پلاسٹک کرنسی نوٹ جاری ہو چکا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: