کنزا عظیمی نے آکسفورڈ سے سعید پرائز حاصل کرلیا

پاکستان کی کنزا عظیمی نے آکسفورڈ یونیورسٹی سے ایم بی اے کرتے ہوئے سب سے بڑا اعزاز (سعید پرائز) حاصل کیا ہے۔ یہ کلاس58ممالک سے آئے ہوئے 327 طالبعلموں پر مشتمل ہے۔

سعید بزنس اسکول کے ڈین پیٹر ٹفانو نے اس اعزاز کا اعلان تکمیل کورس کی پر شکوہ تقریب میں کیا۔ یہ شاندار تقریب شیڈونیون تھیٹر میں منعقد ہوئی۔

سعید پرائز ، آکسفورڈ کمیونٹی کے ایم بی اے پروگرام میں ایک طالب علم کو شاندار ترین تعلیمی اور غیر نصابی کارکردگی کے اعتراف میں پیش کیا جاتا ہے۔

ڈین نے کنزا عظیمی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ کنزا عظیمی ’ڈین آنر لسٹ‘ میں پوزیشن پانے کے ساتھ ساتھ آکسفورڈ بزنس نیٹورک برائے وومن لیڈر شپ میں بحیثیت کو چئیر منتخب ہوئیں، جو سال کا سب سے فعال آکسفورڈ بزنس نیٹ ورک رہا۔

لیڈر شپ پوزیشن میں خواتین کی شرکت اور صنفی مساوات کے لئے جدوجہد اور خواتین کے عالمی دن کی تقریب منظم کرنے پر وہ اپنی کلاس کی فعال ترین طالبہ رہیں ، اسپاٹ لائٹ میں خاص طور پر ان کی کارکردگی کی تعریف کی گئی۔

کنزا عظیمی نے 2013 ء میں لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسزسے امتیازی پوزیشن کے ساتھ گریجوشن کیا تھا۔ وہ خواتین کو بااختیار بنانے اور معاشرے میں خواتین کے عملی کردار کو بہتر سے بہتر بنانے کی کوششوں میں مسلسل مصروف ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: