کرکٹر محمدعامربیٹی کےباپ بن گئے، ان کا کہنا ہے کہ اللہ کا شکر ہے جس نے اپنی رحمت سےنوازا۔محمدعامرنےبیٹی کےساتھ تصویرسوشل میڈیاپرڈال دی۔
محمد عامر کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس پر وہ خوشی سے نہال ہیں۔انہوں نے بیٹی کی پیدائش کی اطلاع سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے دی اور ساتھ ہی اپنی ننھی پری کے ساتھ تصویر بھی شیئر کی۔
قومی کرکٹر کی بیٹی کے ساتھ تصویر تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
واضح رہے کہ محمد عامر اپنی بیٹی کے پیدائش کے باعث آج ہونے والے ورلڈ الیون کے مقابلے کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔