امریکا میں ایک اور طوفان آنے والا ہے

امریکا ابھی ہاروی طوفان کے نقصانات سے پوری طرح نبرد آزما نہیں ہو سکا تھا کہ ایک اور طوفان جسے’’ ارما‘‘ کا نام دیا گیا ہے اپنی پوری شدت کے ساتھ مزید تباہی پھیلانے کو تیار ہے۔

بحراوقیانوس میں بننےوالاارما طوفان مغرب کی جانب بڑھ رہاہے۔سمندری طوفان ارما فلوریڈا اور کریبین آئی لینڈ کو اپنا نشانہ بنائے گا۔

تباہی سے بچنے کیلئے حکام نے فلوریڈا کیز کے رہائشی علاقے خالی کرالئے گئے ہیں جبکہ لیوارڈجزائر، برٹش اور یوایس ورجن آئی لینڈز، پورٹرریکومیں طوفان کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔

امریکی ٹی وی کے مطابق سمندری طوفان ارما کی شدت پانچ درجے کی ہوگئی ہے ، جزائر میں بڑی تباہی کا خدشہ ہے۔ امریکا کے قومی ہریکین سینٹر نے کہا ہے کہ طوفان کی ہوائیں 295کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے فلوریڈا سے ٹکرا سکتے ہیں۔

حکام نے120میل پر محیط ریاست فلوریڈا کے جزائر سے لاکھوں افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔

فلوریڈا کےجزیرےکیزمیں طوفان کےپیش نظر سیاحوں کو انخلا کی ہدایت کی گئی ہے۔ مغربی کیزسےسیاحوں کاانخلا آج سے شروع ہونےکاامکان ہے۔

جزیرہ کیزسطح سمندرسے3 سے 4 فٹ بلند ہے، ارما طوفان کےباعث 7سے11فٹ بلندلہریں اٹھنےکاامکان ہے۔

یاد رہےکہ چند روز پہلے سمندری طوفان ہاروی نےریاست ٹیکساس میں بڑی تباہی مچائی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: