بہار میں سیلاب کی وجہ’ چوہے‘ 

بھارتی ریاست بہار میں چوہے کبھی غٹاغٹ شراب پی جاتے ہیںاور اب وہ سیلاب کی وجہ بن گئے ہیں،جس نے 500 سے زائد افراد کی جان لے لی ہے۔

بہار کے آبی وسائل کے وزیر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بہار میں سیلاب کی اصل وجہ چوہے ہیں،کیونکہ ڈیموں کے پاس رہنے والے اپنا اناج بند پر مچان بناکر رکھتے ہیںجہاں چوہے آتے ہیں اور ڈیم میں سوراخ بنادیتے ہیں،جس کی وجہ سے تباہی ہوئی ہے۔

ریاست بہار ان دنوں شدید ترین سیلاب سے دو چار ہے،اب تک 500 سے زائد افراد اس کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے ہیںجبکہ صوبے کے 21 اضلاع میں 1کروڑ 75 لاکھ افراد متاثر ہیں۔

ریاستی وزیر نے سیلاب کی تباہی کی ذمے داری چوہوں پر ڈال دی،بولے چوہے اناج کی تلاش میں ڈیموں پر آکر سوراخ کرجاتے ہیں، بدترین سیلاب سےاب تک500افراد زندگی ہارچکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: