بونیر، زیرجاموں کی فروخت پر14 دکاندارگرفتار

فاٹا کی بونیر ایجنسی میں خواتین کے زیرجاموں کی دوکان میں نمائش پر 14 دوکان داروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ گرفتاریاں بونیر کی ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے حکم پر عمل میں آئی ہیں۔
مذکورہ دکاندار پیربابا کے مزار کے احاطے میں لگائے گئے بازار میں “کھلے عام” زیر جاموں کی فروخت کے جرم میں ملوث پائے گئے تھے۔
بونیر کے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر زاہد عثمان کاکاخیل نے ان گرفتاریوں کی تصدیق کی ہے اور مطلع کیا ہے کہ ان دکانداروں کو بعد ازاں رہا کردیا گیا ہے۔
یہ گرفتاریاں مقامی افراد کی جانب سے شکایت پر عمل میں لائی گئی تھیں۔
انتظامیہ کے مطابق یہ دکاندار آوازیں لگا کے اپنی مصنوعات فروخت کرتے تھے اور بازار سے گزرنے والی خواتین کی توجہ اپنی مصنوعات کی جانب دلوانے کیلئے آوازیں لگاتے تھے۔
عثمان کاکاخیل کے مطابق مزار کی زیارت کرنے والوں کیلئے یہ منظر انتہائی شرمناک ہوتا تھا، وہ خود بھی دوکانداروں کے اس جرم کے عینی شاہد ہیں، اسی لئے یہ کاروائی عمل میں لائی گئی۔
دکانداروں کو تعزیرات ہند کی کس دفعہ کے تحت گرفتار کیا گیا، اس بارے میں عثمان کاکاخیل کا کہنا ہے کہ کریمنل پروسیجر کا کوڈ64 مجسٹریٹ کو غیر قانونی سرگرمیوں جیسا کہ فحاشی میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے کا اختیار دیتا ہے۔
دکانداروں کو آئندہ زیرجاموں کی کھلے عام فروخت نہ کرنے کا وعدہ کرنے پر رہائی ملی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: