گوگل نے سرچ انجن کے خاتمے کی تیاری شروع کردی

گوگل نے سرچ انجن کے خاتمے کی تیاری شروع کردی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق گوگل نے حال ہی میں اپنی کمپنی کی فلیگ شپ ایپ میں نئے نیوز فیڈ کو متعارف کرایا تھا، بہت جلد اس کا براوزر ورژن بھی گوگل ڈاٹ کام پر سامنے آنے والا ہے۔

ایک تو یہ گوگل کے سادہ ہوم پیج میں 1996 کے بعد آنے والی یہ سب سے بڑی تبدیلی ہے جبکہ اس کے ذریعے یہ سرچ انجن، فیس بک نیوز فیڈ کا مقابلہ کرنا چاہتا ہے جہاں ہر طرح کی معلومات اور خبریں دستیاب ہوتی ہیں۔

مگر سب سے اہم امر یہ ہے کہ گوگل، آن لائن وقت گزارنے کے انداز کے حوالے سے خود کو بچانا چاہتا ہے۔اس وقت سوشل میڈیا میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا استعمال عام ہوتا جارہا ہے جو کہ یہ پیشگوئی کرنے والی ٹیکنالوجی ہے کہ صارف اس وقت کیا دیکھنا چاہتا ہے اور گوگل اس معاملے میں پیچھے نہیں رہنا چاہتا۔

ایپل، فیس بک اور دیگر نے حال ہی میں اپنی پراڈکٹس میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر مبنی ٹیکنالوجی کو متعارف کرایا جو کہ صارفین کی درخواستوں کی پیشگوئی ان کے ٹائپ کرنے یا کہنے سے پہلے کرسکتی ہے۔اس کے مقابلے میں گوگل کی آمدنی کا سارا انحصار سرچ ٹریفک پر ہے اور اب بھی 99.9 فیصد آمدنی اسے سرچ سے ہی حاصل ہوتی ہے۔

مگر گوگل کو خدشہ ہے کہ یہ نئی ٹیکنالوجی بتدریج اس کے سرچ انجن کو ختم کردے گی اور صارفین کی نظر میں یہ ماضی کی یادگار سے زیادہ کچھ نہیں ہوگا۔گوگل کے مطابق سرچ انجن ہمیشہ دستیاب رہے گا مگر اس کا انحصار وقت کے ساتھ کم ہوتا جائے گا، خاص طور پر آرٹیفیشل ٹیکنالوجی مضبوط ہونے پر۔

اب اس نئی اَپ ڈیٹ کے ذریعے گوگل نے خود اس میدان میں قدم رکھا ہے اور اپنے سرچ انجن کی ‘بتدریج خاتمے کا آغاز کردیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: