روٹیاں گول نہ بنانے پر بیوی قتل

سفاک بھارتی شہری نے ”گول روٹیاں“ نہ بنانے پراپنی حاملہ بیوی کا گلا گھونٹ دیا ۔

 دہلی کے علاقے جہانگیر پور ی کے رہائشی شخص نے گول روٹیاں بنانے میں ناکامی پر اپنی 22سالہ حاملہ بیوی سیمرن کو گلا گھونٹ کر قتل کر دیااور فرار ہو گیا ۔خاتون چار ماہ کی حاملہ تھی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کی بیٹی نے انکشاف کیا ہے کہ اس کا والد گول روٹیاں نہ بنانے پر اکثر مار پیٹ بھی کرتا تھا ۔ ” میری والدہ اچھی کک تھی مگراس کے باوجود والد چپاتی کے معاملے پر لڑائی جھگڑا کرتا رہتا تھا “۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے اپنی بیوی کے پیٹ میں لاتیں ماریں جس سے بے ہوش ہو گئی اور جب بچی نے اپنی والدہ کو بچانے کی کوشش کی تو ملزم نے اسے کمرے میں بند کر دیا ۔ ہسپتال لیجاتے ہوئے سیمرن کی جان نکل گئی ۔
پولیس کے مطابق دونوں کی شادی 5سال قبل ہوئی تھی جس کے بعد دونوں کے ہاں بچی پیدا ہوئی جبکہ دوسرے بچے کی پیدائش چند ماہ بعد ہونے والی تھی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: