مدھو بالا مادام تساؤ کی زینت بنیں گی

بالی ووڈ کی ماضی کی مقبول ترین اداکارہ مدھو بالا کا بھی مومی مجسمہ بنے گا، یہ مجسمہ بھارتی دارالحکومت دہلی میں قائم مادام تساؤ میوزیم میں رکھا جائے گا۔
مدھوبالا کے مجسمے کو ہندوستان سینما کی کامیاب فلم مغل اعظم میں ان کے شاندار کردار انارکلی کا روپ دیا جائے گا جس کا افتتاح دہلی کے مادام تساؤ میوزیم میں رواں سال ہوگا۔
مغل اعظم کے علاوہ مدھو بالا چلتی کا نام گاڑی، مسٹر اینڈ مسسز 55، کالا پانی اور ہواڑہ برج نامی کامیاب فلموں میں بہترین اداکاری کرچکی ہیں۔
دہلی میں موجود مادام تساؤ میوزیم کے ڈائیریکٹر انشل جین کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ہمیں خوشی ہے کہ مدھو بالا کا مومی مجسمہ اس میوزیم میں رکھا جائے گا۔
وہ لاکھوں مداحوں کے دلوں پر راج کرچکی ہیں، ہمیں یقین ہے کہ ان کی خوبصورتی مداحوں کو یہاں ضرور لائے گی تاکہ وہ اداکارہ کے مجسمے کے ساتھ سیلفی بنوا سکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: