چلیں سر۔۔ عمران خان کے آدمی آ رہے ہیں جھگڑا ہو جائے گا

سپریم کورٹ میں توہین عدالت میں کیس کی سماعت کے بعد میڈیاسے گفتگو کرتےہوئے میر شکیل الرحمان نے کہا پی ٹی آئی نے جتنے الزامات لگائے اس کا کوئی ثبوت نہیں دے سکے، لگائے جانے والے الزامات میں سچائی کا کوئی تعلق نہیں۔

میر شکیل الرحما ن نے کہا عمران خان عدالت میں آئیں ، تین سال پہلے بھی نوٹس دیا،تین بار ملاقات بھی کی ،،کمیٹی کی میٹنگ بلائیں اور الزامات ثابت کریں۔

میر شکیل الرحمان نے کہا ہماری تمام خبریں سچ ثابت ہوئی سوائے ایک خبر کے،،واٹس ایپ کی خبر بھی ٹھیک نکلی، آئی ایس آئی جے آئی ٹی کے معاملات کو دیکھے گی ہماری یہ خبر بھی ٹھیک نکلی، اگر ہماری خبریں غلط ہیں تو ان پر ایکشن کیوں نہیں لیا گیا۔

میر شکیل الرحمان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کی حکومت سب سے زیادہ اشتہارات ہمیں دیتی ہے،پرائیویٹ سیکٹر کے اشتہارات بھی ہمیں زیادہ ملتے ہیں، جو بڑا ادارہ ہو گا اسے اشتہارات بھی زیادہ ملیں گے اور ریٹ بھی۔

شکوہ کرتے ہوئے میر شکیل الرحمان ہمارے ساتھ حکومت زیادتی کرتی ہے، ہمیں اشتہارات کم ملتے ہیں جبکہ دو اور تین نمبر پر آنے والوں کو اشتہارات زیادہ ملتے ہیں ۔

عمران خان نے بائیکاٹ کیا ہوا ہے پھر بھی انھیں کوریج دیتے ہیں،کبھی ایسا نہیں ہوا عمران خان کا بائیکاٹ کیا ہو۔

میر شکیل الرحمان کی گفتگو کے دوران کسی نے پیچھے سے لقمہ دیا کہ چلیں سر۔۔۔ بہت ہے عمران خان آ رہے ہیں

عمران خان کے آدمی آ رہے ہیں،جھگڑا ہو جائے گا

میر شکیل الرحمان نے جواب دیا۔۔۔آنے دو

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: