کیمپ کی پلاننگ، ہیڈکوچ پاکستان پہنچ گئے

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر جنوبی افریقا سے لاہور پہنچ گئے جہاں وہ چیف سلیکٹر انضمام الحق اور ڈائریکٹر کرکٹ اکیڈمیز سے مل کر تربیتی کیمپ کی پلاننگ کریں گے۔
مکی آرتھر براستہ دبئی غیر ملکی پرواز ای کے 622 کے ذریعے لاہور پہنچے۔ ٹیم فزیو اور دیگر کوچنگ اسٹاف بھی جلد لاہور پہنچ جائے گا۔
مکی آرتھر انگلینڈ میں چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے بعد اپنے ملک جنوبی افریقہ چلے گئے تھے۔ لاہور آمد پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو سے گریز کیا اور ہوٹل روانہ ہو گئے۔
لاہور آمد پر وہ پی سی بی حکام اور سلیکٹرز کے ساتھ مل کر قومی ٹیم کے کیمپ کے بارے میں پلاننگ کریں گے۔امکان ہے کہ مکی آرتھر پیر کی شام پی سی بی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔
ان کی ڈائریکٹر ہارون رشید اور چیف سلیکٹر انضمام الحق سےملاقات میں دیگر کوچز کو ٹریننگ کیمپ میں دی جانے والی ذمے داریوں پر بھی بات چیت ہوگی۔
مکی آرتھر کی لاہور آمد سے قبل پی سی بی ہائی پرفارمنس کیمپ میں نوجوان کرکٹرز نے فٹنس اور فیلڈنگ کی مشقیں جاری ہیں۔
لاہور کی قومی کرکٹ اکیڈمی میں ہائی پرفارمنس کیمپ کو شروع ہو ئے تین ہفتوں سے زائد ہو گئے ہیںاور یہ کیمپ10 ہفتوں پر مشتمل ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: