شوق نہیں، مجبوری میں گٹار بجانا پڑا

بھارتی موسیقار کی سر کی سرجری کی ایک ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر مقبول ہو رہی ہے جس میں وہ 7 گھنٹے تک گٹار بجاتا رہا تاہم اس ویڈیو کے حوالے سے کچھ جھوٹ بھی گھڑے گئے ہیں۔
میڈیا پر چلنے والی خبروں کے مطابق وہ نوجوان موسیقی کے شوق کے باعث ایسا کرتا رہا درحقیقت یہ اس کی مجبوری تھی اور ڈاکٹرز نے اسے مسلسل گٹار بجانے کے لئے کہا تھا۔
بنگلور میں ابھیشیک پرساد نامی ایک موسیقار سے کہا گیا تھا کہ وہ ہر بار اس وقت گٹار بجائیں جب ڈاکٹرز ان کے دماغ کے سرکٹ کو جلائیں۔ ایسا ڈسٹونیا کی بیماری کے علاج کے لئے تھا۔
ڈسٹونیا بیماری میں اعصابی مسائل کے باعث مختلف حرکات کے دوران پٹھوں میں شدید تکلیف اور کھنچاؤ ہو سکتا ہے۔ ابھیشک کو گٹار بجاتے ہوئے انگلیوں میں شدید تکلیف ہوتی تھی۔
ابھیشک اب گٹار بجا سکتے ہیں، انہوں نے بتایا کہ جب ان کے سرکٹ کو چھٹی بار جلایا گیا تو اس وقت ان کی انگلیاں کھل گئیں۔
واضح رہے کہ ڈسٹونیا کی وجہ سے جب پرساد گٹار بجاتے تھے تو وہ اپنے بائیں ہاتھ کی تین انگلیوں کو ہلا نہیں سکتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے سوچا کہ زیادہ مشق کرنے کی وجہ سے مجھے درد ہوتی ہے۔ میں نے ایک وقفہ لیا اور دوبارہ کوشش کی اور پھر مجھے احساس ہوا کہ درر میں کوئی فرق نہیں پڑا۔
ابھیشیک پرساد کے مطابق کچھ ڈاکٹروں نے مجھے بتایا کہ یہ پٹھوں کا درد ہے اور انھوں نے مجھے درد کم کرنے، ملٹی ویٹامنز، اینٹی بائیوٹک ادویات دیں۔
میری انگلیوں کے پٹھوں میں آنے والا کھچاؤ صرف اس وقت ہوتا تھا جب وہ گٹار بجاتے تھے۔ تاہم پھر ایک نیورولوجسٹ نے نو ماہ پہلے میرے مرض کی صحیح تشخیص کرتے ہوئے مجھے بتایا کہ میں ڈسٹونیا کی بیماری میں مبتلا ہوں۔
ابھیشیک پرساد کا مزید کہنا تھا مجھے دماغ کے آپریشن کا مشورہ دیا گیا جس سے میں خوفزدہ ہو گیا۔ لیکن میرے ڈاکٹر شرن شنواسن نے مجھے اس آپریشن کے لیے حوصلہ دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: