برائلر مرغی کا گوشت کتنا نقصان دہ ہے؟آپ بھی حیران رہ جائیں گے

برائلر مرغی کا گوشت اب اتنی کثرت سے استعمال ہوتا ہے کہ اسے ہماری روز مرہ غذا کا جزو لازم کہا جائے تو غلط نہ ہو گا۔ اس گوشت کے بارے میں شکوک و شبہات تو پہلے بھی پائے جاتے تھے لیکن بھارتی پولٹری فارمز میں کی جانے والی ایک تحقیق کے بعد یہ خوفناک انکشاف سامنے آیا ہے کہ برائلر مرغیوں کے اندر ایسے خطرناک جراثیم پائے جاتے ہیں جن پر عام اینٹی بائیوٹک ادویات کا کوئی اثر نہیں ہوتا۔ یہ تشویشناک انکشاف ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے کہ جب سائنسدان پہلے ہی ایسے جراثیموں کے خطرے سے خبردار کررہے ہیں جن پر ادویات اثر نہیں کرتیں اور یہ بڑے پیمانے پر جان لیوا بیماریوں کا سبب بن سکتے ہیں۔
ویب سائٹ لائیو منٹ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست پنجاب کے 18 پولٹری فارمز میں پائی جانے والی مرغیوں کے ٹیسٹ کئے گئے جس سے پتہ چلا ہے کہ تقریباً دو تہائی مرغیوں میں ایسے بیکٹیریا پائے جاتے ہیں جن پر آج کل کی طاقتور اینٹی بائیوٹک ادویات کا بھی اثر نہیں ہوتا۔ یہ بیکٹیریا ’ایکسٹنڈڈ ایکسپیکٹرم بیٹا لیکٹا میز (ای ایس بی ایل)‘ نامی خامرے پیدا کرتے ہیں جو پنسلین اور اس جیسی دیگر ادویات کو بے اثر بنادیتے ہیں۔
سائنسی جریدے ’انوائرنمنٹل ہیلتھ پرسپیکٹوز‘ میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں انتہائی خطرناک انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارتی پولٹری فارمز سے لئے گئے نمونوں میں سے تقریباً 87 فیصد میں ایسے جراثیم پائے گئے جنہیں سائنسدان ”سپر جراثیم“ کہتے ہیں۔ ان مرغیوں کا گوشت جب انسان استعمال کرتے ہیں تو یہ جراثیم ان کے جسم میں بھی منتقل ہوجاتے ہیں۔ ایسی صورت میںا گر انہیں کوئی بیماری لاحق ہو جائے تو ادویات سے اس کا علاج ممکن نہیں رہتا اور یوں ان کا مرض لاعلاج ہوجاتا ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال صرف بھارت کیلئے ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کیلئے ایک خطرہ ہے کیونکہ آج کے دور میں خطرناک جراثیموں کا ایک سے دوسرے ملک تک پھیلاﺅ عام بات بن چکی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: