ہاکی فیڈریشن میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ورلڈ ہاکی لیگ میں شکست کی تمام تر ذمہ داری ٹیم انتظامیہ اور سلیکشن کمیٹی پر ڈال کر چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ سمیت تمام سٹاف کی چھٹی کردی ہے۔
اولمپیئن حسن سردارنئے چیف سلیکٹر جبکہ فرحت خان ہیڈ کوچ مقرر ہوئے ہیں۔ قومی ٹیم ورلڈ ہاکی لیگ میں ایک ماہ قبل بدترین شکست سے دوچار ہوئی تھی۔
شکست کے ایک ماہ بعد پی ایچ ایف حکام کو آخر کار ہوش آ گیا تاہم شکست کی تمام ذمہ داری ٹیم انتظامیہ اور سلیکشن کمیٹی پر عائد کی گئی ہے۔۔
قومی ہاکی ٹیم کی بدترین کارکردگی پر ٹیم کے منیجر اولمپئین حنیف خان ،ہیڈ کوچ خواجہ جنید اور گول کیپنگ کوچ احمد عالم کو ان کےعہدوں سے فارغ کیا گیا ہے۔
،ٹیم انتظامیہ کے ساتھ قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی کو بھی فارغ کر دیا گیا۔ فیڈریشن نے دسمبر 2018تک اولمپئین حسن سردار کو چیف سلیکٹر مقرر کرنے کے ساتھ ایاز محمو د اور مصدق حسین کو سلیکٹر مقرر کیا ہے جبکہ سابق سینٹر ہاف فرحت خان کو ہیڈ کوچ جبکہ شفقت ملک اور محمد سرور کوکوچ مقررکیا گیا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: