چیئرمین ایس ای سی پی گرفتار

چیئرمین سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان ظفر حجازی کو گرفتار کرلیا گیا۔

اسلام آباد میں سپیشل جج سنٹرل کی عدالت میں ان کے خلاف ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے ظفر حجازی کی درخواست ضمانت خارج کر دی جس پر انہیں ایف آئی اے نے فوری طور پر گرفتار کرلیا۔

چیئرمین ایس ای سی پی پر چودھری شوگر ملز کے ریکارڈ میں ردوبدل کا الزام ہے۔

پانامہ کیس کی مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات پر سپریم کورٹ نے چودھری شوگرملز کے ریکارڈ میں تبدیلی کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

ایف آئی اے نے تحقیقات کے دوران ظفر حجازی کو ریکارڈ ٹیمپرنگ کا ذمہ دار قرار دیا۔

ایس ای سی پی کی اعلیٰ افسر ماہین عثمانی نے اعترافی بیان دیتے ہوئے ریکارڈ ٹیمپرنگ قبول کی تھی اور کہا تھا کہ انہیں چیئرمین ایس ای سی پی کی جانب سے اس کے لئے مجبور کیا گیا۔

سپریم کورٹ نے ظفر حجازی کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کا حکم دیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: