جے آئی ٹی کیلئے تحقیقات، واجدضیا کے کزن کی فرم ون مین شو

جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) کےسربراہ واجد ضیاء کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے کزن اختر راجہ کی خدمات ان کی پیشہ ورانہ مہارت اور ان کی کمپنی کی شہرت کے باعث حاصل کی تھیں.

تاہم ایک تحقیقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ اختر راجہ کی کیوئسٹ سالیسٹرز صرف ’’ون مین شو‘‘ ہے اور لا فرم کے کھاتے کمزور حالت میں نظر آتے ہیں، یہ الزام عائد کیا گیا تھا کہ واجد ضیاء برطانیہ میں اپنے کزن اختر ریاض راجہ کو اپنا کام دے کر اقربا پوری کر رہے ہیں جبکہ وہ اس حقیقت کو چھپا رہے ہیں کہ ان کے کزن کی قانون فرم خسارے میں جارہی ہے، فرم نے کبھی بھی مالیاتی اور فارنزک تحقیقات نہیں کیں، تحقیقات سے ظاہر ہوا کہ اختر راجہ نے صرف چند بڑے کیسز مثلاً انتہا پسند مذہبی پیشوا ابو حمزہ کے کیس اور اس کی امریکا کو حوالگی پر کام کیا تھا تاہم بڑے کیسز یا ہائی پروفائل فارنزک یا تحقیقات کام کے لئے ان کی شہرت نہیں ۔

واجد ضیاء نے کہا کہ اختر راجہ نے جے آئی ٹی کو35فیصد ڈسکائونٹ دیا مگر انہوں نے اپنے کزن کو کی گئی حقیقی ادائیگی کے بارے میں نہیں بتایا،اختر راجہ کے دو قریبی فیملی ارکان نے تصدیق کی ہے کہ اختر راجہ کی اہلیہ جو ان کے ہمراہ لندن کے نواحی علاقہ ہیمپسٹڈ میں رہتی ہیں، ان کا پانامہ کیس میں ایک سیاسی پارٹی سے الحاق ہے جبکہ اختر راجہ ماضی قریب میں ایک پروفیسر کے دورہ برطانیہ کے انتظامات میں ملوث رہے ہیں جو راولپنڈی و اسلام آباد کے مذہبی اسکالر و صوفی ازم کو فالو کرتے ہیں۔

رشتہ داروں نے بتایا کہ اختر راجہ اور ان کی اہلیہ نے اپنے فیس بک اکائونٹس ان خدشات پر غیرمتحرک کر دیئے کہ حکومت پاکستان ان کی سیاسی تقریبات کی تصاویر کاپی کرکے استعمال کرسکتی ہے۔پاکستان سے  جب انکے قریبی جاننےوالوں سے رابطہ کیا تو انہوں نے ان باتوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اچھی اور بڑی شہرت والے ادارے اور لوگ ان کے کلائنٹس میں شامل ہیں اور وہ آفس سے ہی کام کرتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: