روان ایٹکنسن کی موت کی افواہیں

برطانیہ کے مشہور مزاحیہ اداکار رووان ایٹکنسن کی موت کی جھوٹی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے سے ان کے مداح سخت صدمے کا شکار ہوگئے۔
مسٹر بین کے کردار سے شہرت پانے والے 62 سالہ رووان کی اس سے قبل بھی کئی بار کار حادثے میں موت کی جھوٹی خبر پھیلائی جا چکی ہے۔
ان سے قبل بالی ووڈ کے سپر اسٹار امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، جانی ڈیپ، ملی سائرس، قادر خان اور شوئیتا تیواری کی مرنے کی افواہیں بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔
حیرت انگیز طور پر یہ خبرامریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز نے نشر کی۔ لوگ سخت پریشانی کے عالم میں فون کرکے اپنے پسندیدہ اداکار کے بارے میں معلومات حاصل کرنے لگے۔
مسٹر بین کے مرنے کی افواہ اس سے قبل 8 بار وائرل ہوچکی ہے اور یہ نویں بار ہے کہ انہیں انٹرنیٹ پر مار دیا گیا۔
گزشتہ سال جولائی میں ان کے بارے میں یہ افواہ پھیلائی گئی تھی کہ ڈپریشن اور گھریلو پریشانیوں کے باعث مسٹر بین کی موت واقع ہوچکی ہے جبکہ رواں سال کی ابتدا میں بھی کار حادثے میں ان کی ہلاکت کی خبر وائرل ہوچکی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: