خواتین جرگے کی بانی تبسم عدنان پر حملہ

خواتین کے حقوق کے حوالے سے سرگرم کارکن اور خواتین کے پہلے جرگے کی بانی تبسم عدنان پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا ہے۔ حملے میں تبسم محفوظ رہیں۔
وقوعہ دو روز قبل رات گئے پیش آیا جب کچھ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کی۔ تبسم عدنان کے گارڈز کی جوابی فائرنگ سے ملزمان فرار ہوگئے۔
تبسم عدنان نے حکومت سے ملزمان کی نشاندہی کرکے انھیں گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
تبسم عدنان کے مطابق آدھی رات کو کچھ حملہ آوروں نے ان کے گھر پر بلااشتعال فائرنگ شروع کردی، جو کچھ دیر تک جاری رہی اور کئی گولیاں ان کے کمرے کے دروازے اور کھڑکیوں پر آکر لگیں۔
انھیں کافی عرصے سے نامعلوم افراد کی جانب سے دھمکیاں موصول ہورہی تھیں۔ جس پر انہوں نے سیدو شریف پولیس اسٹیشن میں ایک ایف آئی آر درج کروا رکھی ہے۔
سیدو شریف پولیس اسٹیشن کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔
واضح رہے کہ تبسم عدنان خواتین کے پہلے جرگے، ‘خواندو جرگہ’ کی بانی ہیں جو خواتین کے حقوق کے حوالے سے کام کرتی ہیں، انھیں متعدد قومی اور بین الاقوامی ایوارڈز سے بھی نوازا جاچکا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: