پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو صوبے میں رینجرز کے اختیارات کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔
دبئی میں دونوں رہنماؤں کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں رینجرز اختیارات کے بارے میں فیصلہ لیا گیا۔ آصف زرداری نے مراد علی شاہ کو ہنگامی طور پر دبئی طلب کیا تھا۔
اس سے پہلے مراد علی شاہ نے لاڑکانہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وہ گڑے مردے نہیں اکھاڑنا چاہتے۔ کرپشن کا ناسور پاکستان بننے سے پہلے کا ہے۔ ایسے اقدامات کریں گے کہ مستقبل میں کرپشن نہ ہو۔ انہوں نے بلدیاتی نمائندوں کو بھی جلد اختیارات دینے کا اعلان کیا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے گڑھی خدا بخش میں ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کی قبروں پر فاتحہ خوانی بھی کی۔