فن لینڈ میں جاری کار ریلی کے 19 ویں مرحلے میں ڈرائیورز نے کامیابی حاصل کرنے کے لیے سخت محنت کی۔
دشوار گزار ٹریک پر شرکاء نے اپنے حلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔
آئرش ڈرائیور کرس میکی نے کچے ٹریک پر پکی مہارت دکھاتے ہوئے حریفوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔
کرس میکی نے مقررہ فاصلہ 2 گھنٹے 22 منٹ 8 سیکنڈز میں طے کیا ۔
میزبان ملک کے ڈرائیور میٹی لاتوا 41 سیکنڈز کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے۔
فرنچ ڈرائیور کارحادثے کے باعث مقابلے سے باہر ہو گئے۔