نئی اسمبلی کا نیا اجلاس

مظفر آباد میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا پہلا اجلاس سپیکر سردار غلام صادق کی صدارت میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں 49 نومنتخب ممبران اسمبلی میں سے 48 نے حلف اٹھایا جبکہ جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کے صدر سردار خالد ابراہیم ایوان سے غائب رہے۔

حلف اٹھانے والوں میں مسلم لیگ ن کے 37، جماعت اسلامی کے دو، پیپلز پارٹی کے 4، مسلم کانفرنس کے 3 جبکہ پی ٹی آئی کے دو ممبران اسمبلی شامل ہیں۔

ممبران کے حلف کے بعد سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔

مسلم لیگ ن کے شاہ غلام قادر 48 میں سے 39 ووٹ لیکر سپیکر منتخب ہوئے جبکہ ان کے مدمقابل پیپلز پارٹی کے امیدوار عامر غفار لون کو 4 اور مسلم کانفرنس کے ملک محمد نواز کو تین ووٹ ملے۔

ڈپٹی سپیکر کے عہدے کے لئے مسلم لیگ ن کے ہی فاروق احمد طاہر 39 ووٹ لے کر منتخب ہوئے۔

سپکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے بعد الیکشن کا چوتھا مرحلہ مکمل ہو گیا جبکہ پانچویں اور آخری مرحلے میں قانون ساز اسمبلی کے وزیر اعظم کو منتخب کیا جائے گا جس کے ساتھ ہی آزاد کشمیر کی دسویں قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کا عمل مکمل ہو جائے گا۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: