ہالی وڈایک بار پھر خوف اور دہشت کی لپیٹ میں آگیا ، کیونکہ ہاررتھرل فلم”اسپلٹ” کا پہلا ٹریلرجاری کر دیا گیا ہے۔منوج شیامالن کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک پر اسرار مرض میں مبتلا شخص کے گرد گھومتی ہے جو تین لڑکیوں کو زبردستی اغوا کرنے کی کوششیں کرتا دکھائی دیتا ہے۔ اسپلٹ آئندہ سال 20جنوری کوپوری دنیا میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔