عامر بھی میچ فکسرز پر تاحیات پابندی کے حامی

سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر کہتے ہیں کہ کرکٹ میں کرپشن کی موجودگی کھلاڑی کے وقار کے لیے خطرناک ہوگی، اس لئے ایسے کھلاڑی کو تاحیات پابندی کی سزا ہونی چاہیے۔

ان کا کہنا  ہے کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ ان کی ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی ہورہی ہے. اسے اتفاق ہی کہہ سکتے ہیں کہ لارڈز کے اسی میدان سے دوبارہ اپنے ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز کریں گے جہاں سے ان پر کرکٹ کے دروازے بند ہوئے تھے۔

ایک انٹرویو میں محمد عامر نے کہا کہ ’’میچ فکسنگ کی کرکٹ میں اجازت نہیں ہونی چاہیے اور جواس میں ملوث پایا جائے اس پر تاحیات پابندی ہونی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ʼاگر کوئی ابھی بھی ہمارے واقعے سے سبق حاصل نہیں کرتا تو وہ بہت بے وقوف ہے، جو کچھ ہمارے ساتھ پیش آیا اور جس طرح ہمارا کیرئر داؤ پر لگا یہ سب کے لیے بڑی مثال ہے۔  اگر کرپشن اب بھی ہورہی ہے تو یہ واقعی میں خطرے کی گھنٹی ہے۔ اگر کھلاڑی خود دیانت دار نہیں ہونا چاہے تو بورڈ، آئی سی سی اور نہ ہی والدین کوئی مدد نہیں کرسکتا‘۔

انہوں نے کہا کہ وہ تمام خدشات کو پس پشت ڈال کر نیا آغاز کریں گے، چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان ٹیم کی مدد کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

x

Check Also

بابر اعظم کا ٹی20بلاسٹ کیلئے سمرسیٹ کے ساتھ معاہدہ

بابر اعظم کا ٹی20بلاسٹ کیلئے سمرسیٹ کے ساتھ معاہدہ

مایہ ناز پاکستانی بیٹسمین بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے آئندہ سیزن کیلئے سمرسیٹ ...

کیا رونالڈو کر پائے گا؟ پرتگالی اخباروں کا سوال

پرتگالی اخباروں کے صفحات دنیا بھر کی سیاست سے دور بس ایک سوال کر رہے ...

مسلسل شکست،انگلینڈ کا جرمن کوچ

یرگن کلنزمین نا صرف جرمنی کے عظیم فٹ بالر ہیں جو ورلڈ کپ جیتنے والی ...

%d bloggers like this: