تحریک انصاف نے پاناما لیکس کی تحقیقات کے قواعد و ضوابط پر اپوزیشن جماعتوں سے مزید مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام آباد میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ٹی او آرز کمیٹی میں تحریک انصاف کے رکن شاہ محمود قریشی نے ملاقات کی۔ شاہ محمود قریشی نے عمران خان کو ٹی اوآرز کمیٹی میں ڈیڈلاک پر بریفنگ دی۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اپوزیشن جماعتوں کی رائے سامنے آنے کے بعدبائیکاٹ کا فیصلہ کرنے یا نہ کرنے پر اتفاق کیا۔ اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس منگل کو پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس سے پہلے ہوگا۔