پاکستان میں ہر سال 30لاکھ کلوتمباکو چوری

سینیٹ کی ذیلی کمیٹی برائے قومی صحت کا اجلاس سینیٹر نعمان وزیر خٹک کی سربراہی میں ہوا۔ اجلاس میں تمباکو نوشی کی روک تھام اور تمباکو نوشی نہ کرنے والوں کی صحت کے تحفظ کا ترمیمی بل 2016 پر بحث ہوئی۔

اس موقع پر سگریٹ مینوفیکچررز کا کہنا تھا کہ تمباکو نوشی پر موجودہ قوانین کافی ہیں ۔ مزید قانون سازی کی ضرورت نہیں۔ موجودہ قوانین کا اطلاق ہونا چاہیے۔

اس موقع پر پاکستان ٹوبیکو کمپنی کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ تمباکو کی ڈبی پر 40 روپے ٹیکس ہونے کے باوجود مارکیٹ میں 30 روپے کی ڈبی بک رہی ہے ۔

وزارت قومی صحت کے حکام کا کہنا تھا کہ پاکستان میں چھ سال کی عمر کے 86 فیصد بچے تمباکو نوشی کی پہچان کر سکتے ہیں۔

اس موقع پر چیرمین کمیٹی کا کہنا تھا پاکستان ٹوبیکو بورذ کے پاس پاکستان میں فروخت ہونے والے سگریٹ کا مکمل ریکارڈ نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا سال میں دو مرتبہ پاکستان ٹوبیکو کمپنی قوانین پر عمل درآمد پر کمیٹی کو بریفنگ دے گی۔

انہوإ نے تشویش کا اظہار کیا کہ یہ بات انتہائی حیرت  انگیز ہے  کہ سالانہ 52 ارب روپے کا تمباکو ملک میں چوری ہوتا ہے۔ جو پر کمپنی کےحکام نے کہا کہ اسی وجہ سے ڈبی 30روپے کی بھی بک رہی ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: