دشمنی کا قرض اتارنا جانتے ہیں

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دشمن سن لیں! پاکستان پہلے مضبوط تھا، آج ناقابل تسخیر ہے۔ دوستی نبھانا بھی جانتے ہیں اور دشمنی کا قرض اتارنا بھی جانتے ہیں۔

جی ایچ کیو راولپنڈی میں یوم دفاع کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کی خاطر کسی بھی حد تک جانے سے گریز نہیں کریں گے۔

آرمی چیف کی شہدا کے ورثا سے ملاقات

جنرل راحیل شریف نے کہا کہ چندسال پہلے دفاعی تنصیبات سمیت کوئی حصہ محفوظ نہیں تھا۔ شمالی وزیرستان دہشت گردوں کی آماجگاہ تھا ۔

پاکستان نے تمام چیلنجز کا بھرپور قوت سے مقابلہ کیا۔ آپریشن میں دہشت گردوں کے بلاامتیاز خاتمے کا ہدف حاصل کیا۔

فوجی آپریشن نے اپنے طے شدہ فوجی اہداف حاصل کرلئے ہیں۔ شہدا کی قربانیوں کو ضائع نہیں ہونے دیں گے۔

آرمی چیف نے کہا کہ امن کو لاحق اندرونی اور بیرونی خطرات ابھی مکمل طور پر ختم نہیں ہوئے۔ نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ انسداد دہشت گردی کیلئے قوانین اور نظام انصاف کی کمزوریوں کو دور کیا جائے۔

سنگین جرائم، کرپشن، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اصلاحات کی ضرورت ہے۔

کچھ حلقے قوم میں بداعتمادی پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ خلوص نیت کے ساتھ افغانستان میں قیام امن کیلئے کردار ادا  کررہے ہیں۔

افغانستان ہمسایہ اور برادر اسلامی ملک ہے، افغانستان کا امن پاکستان کے مفاد میں بہتر اور ناگزیر ہے۔ افغان حکومت سے مل کر سرحدی نگرانی کا مؤثر نظام قائم کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کشمیر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ حق خودارادیت کیلئے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر کے عوام ایک بار پھر بدترین ریاستی دہشت گردی کا شکار ہیں۔

مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرنے سے ہی ممکن ہے، کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے، کشمیریوں کی اخلاقی سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔

آرمی چیف نے کہا کہ دوستوں اور دشمنوں کےعزائم کو بخوبی پہچانتے ہیں، کسی بیرونی طاقت کو سی پیک میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے۔

پاک چین دوستی کا منہ بولتا ثبوت سی پیک ہے، باہمی احترام، استوار تعلق خطے میں سب سے بڑی مثال پاک چین دوستی ہے۔

سی پیک پورے خطے کی خوشحالی میں مددگار ثابت ہوگا۔ کسی بیرونی طاقت کوسی پیک کی راہ میں رخنہ نہیں ڈالنےدیں گے۔

اگر جیت سکتے ہیں تو اپنی جیت کی حفاظت بھی کرسکتے ہیں۔ پاک فوج کی کمان پر فخر ہے۔ پاک فوج ماضی کی روایات کی امین ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: