پاکستان

پشاور دھماکا افغان پناہ گزینوں نے کیا، پولیس

پشاور میں چارسدہ روڈ پر پولیس کی موبائل معمول کے گشت پر تھی کہ دہشت گردوں نے سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم دھماکا کردیا، جس میں ابتدائی طور پر چار پولیس اہلکار زخمی ہوئے، تاہم بعد ازاں ایک اہلکار دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔ ایس پی رورل کے مطابق دھماکے میں تین کلو گرام ...

Read More »

اپوزیشن مسلم لیگ ن کی ٹارگٹ کلنگ کرنا چاہتی ہے،سعد رفیق

ٹی او آرز کمیٹی کے اجلاس کے بعد وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا منفی بنیادوں پر اپوزیشن اتحاد کا فائدہ نہیں ہو گا۔ تاخیر نہیں چاہتے اس سے ہمارا نقصان ہو گا۔ انہوں نے کہا بعض لوگ خود ہی مدعی اور خود ہی منصف بننا چاہتے ہیں۔ وزیراعظم کا نام زبردستی شامل نہیں کیا جا سکتا۔ اپوزیشن اتنا ...

Read More »

عید الفطر7 جولائی کو ہوگی، ماہر فلکیات

ماہر فلکیات پروفیسر محمد حمزہ نعیم نے پیش گوئی کی ہے کہ رمضان المبارک کا مہینہ 30 روزوں پر مشتمل ہوگا اور عیدالفطر یکم شوال سات جولائی بروز جمعرات کو ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ شوال کا نیا چاند 4 جولائی بروز پیر کی سہ پہر 4 بجے پیدا ہو گا اور اس شام بوقت نماز مغرب اس کی عمر ...

Read More »

حکومت اپوزیشن اپنے اپنے ٹی او آرز پر ڈٹ گئے

حکومت اور اپوزیشن اپنے اپنے مؤقف پر ڈٹ گئے۔ متحدہ اپوزیشن نے حکومت کی جانب سے مثبت جواب نہ آنے تک ٹی او آرز پارلیمانی کمیٹی کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن، قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی، جماعت اسلامی کے صاحبزادہ طارق اللہ، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ ...

Read More »

فوجی عدالتوں سے سزائے موت، 5 مجرموں کی اپیل پر فیصلہ محفوظ

سپریم کورٹ نے سنگین دہشت گردی کے جرم میں  سپیشل ملٹری کورٹس سے سزائے  موت پانے والے 5 مجرموں کی اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں جسٹس امیر ہانی مسلم، جسٹس شیخ عظمت سعید،جسٹس منظور احمد ملک اورجسٹس فیصل عرب پر مشتمل پانچ رکنی لارجر بنچ نے اپیلوں کی سماعت کی۔ قاری زبیر، ...

Read More »

مصطفیٰ کمال پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین

پاک سرزمین پارٹی نے سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے عہدیداروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ چیئرمین سید مصطفی کمال، صدر انیس احمد قائمخانی، سیکریٹری جنرل رضا ہارون، اور سینئر وائس چیئرمین انیس احمد خان ایڈووکیٹ ہیں۔ تمام عہدوں کی مدت چار سال ہوگی اس کے بعد انٹرا پارٹی انتخابات ہوں گے۔ پارٹی کے ترجمان افتخار عالم نے میڈیا کو بریفنگ ...

Read More »

پشاور میں افغان شہریوں کے خلاف مظاہرہ

طورخم سرحد پر کشیدگی کی وجہ سے ملک بھر میں مقیم افغان شہریوں کے خلاف جذبات میں اضافہ ہورہا ہے۔ پشاور کی تاجر برادری نے افغان پناہ گزینوں کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین نے افغان مہاجرین کی فوری بے دخلی کا مطالبہ کیا۔ پناہ گزینوں کے عالمی دن  پر پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاج میں تاجروں کے علاوہ عام ...

Read More »

کراچی میں احمدی ڈاکٹر کی ٹارگٹ کلنگ

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں نامعلوم افراد نے خلیق احمد نامی ایک شخص کو گولی مار ہلاک کر دیا ہے۔ خلیق احمد ڈاکٹر تھے اور انکا تعلق احمدی جماعت سے تھا۔ واقعہ پولیس تھانہ گلزارِ ہجری کی حدود میں پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق  رات نو بجے کے بعد خلیق احمد کلینک پر موجود تھے کہ نامعلوم مسلح افراد ...

Read More »

آر ایس ایس اور شیو سینا جیسی انتہا پسند تنظیموں بھارت سےتعلقات میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں، چوہدری نثار علی

 سشما سوراج کے اتوار کو دیے جانے والے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا  کہ سشما سوراج کو کھل کر بیان کریں کہ وہ کون سی طاقتیں ہیں جو پاک بھارت تعلقات میں بہتری نہیں چاہتیں۔ اگر وہ پاک بھارت تعلقات میں بہتری لانے میں سنجیدہ ہیں تو انھیں سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے گریز کرنا چاہیے۔ انھوں ...

Read More »

جیلوں میں خواتین سے رات کو بدسلوکی ہوتی ہے

 سینیٹ کی کمیٹی برائے امور داخلہ کے اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ مختلف جیلوں میں قید خواتین سے رات کو مبینہ طور پر بدسلوکی کی جاتی ہے۔ کمیٹی نے وزیر مملکت برائے اُمور داخلہ بلیغ الرحمن کو واقعات کی تفصیلات پر بریفنگ کا کہا ہے۔ خواتین سے بد سلوکی پر کمیٹی کے اراکین نے سخت تشویش ظاہر کی ہے۔ ...

Read More »