چینی مداح لیڈی گاگا سے ناراض، کانسرٹ خطرے میں

 

گلوکارہ لیڈی گاگا نے بدھوں کے روحانی پیشوا دلائی لاما سے ملاقات کی ہے۔ جس میں لوگوں نے شدید ناراضی کا اظہار کیا ہے۔

اس ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر آنے کے بعد چہ مگوئیاں شروع ہو گئی ہیں کہ وہ چین میں اپنے فن کا مظاہرہ کر یں گی یا نہیں

Ladygaga Dalailama

دلائی لاما تبت میں علیحدگی پسندی کی سربراہی کرتے ہیں۔ دلائی لاما کا کہنا ہے کہ وہ اب درمیانی راستہ چاہتے ہیں یعنی تبت کو آزادی نہیں بلکہ خود مختاری دی جائے۔

چینی میڈیا میں 26 جون کو ہونے والی اس ملاقات پر خاموشی طاری ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ویبو پر کچھ صارفین کی وہ پوسٹیں بھی سنسر کر دی گئیں جن میں لیڈی گاگا کی تصاویر تھیں۔

سوشل میڈیا پر ان کے مداح اس بارے میں بات کر رہے ہیں ۔

کئی نے کہا کہ ‘کیا وہ چین کی سیاسی حساسیت کے بارے میں نہیں جانتیں؟

ایک صارف نے لکھا: ’انھوں نے اہنے مداحوں کا خیال نہیں کیا۔‘ اس پوسٹ پر 1000 سے زیادہ لائیکس آئیں۔

کئی نے ان پر اپنی مقبولیت کو قائم رکھنے کے لیے خود تنازع کا باعث بننے کا الزام عائد کیا۔

ایک صارف نے لکھا: ’ہمیں ان کی خواہش کا حترام کرنا چاہیے وہ جس سے چاہیں ملیں۔‘ ان کی پوسٹ کو 400 سے زیادہ لوگوں سے پسند کیا۔

کئی مغربی فنکاروں کی دلائی لاما سے تعلقات پر چین میں ان کی سرگرمیاں معطل ہیں

اس ہی لئے ہر کوئی جاننا چاہ رہا ہے کہ اس ملاقات سے ان کے چین میں کنسرٹ پر پابندی تو نہیں لگ جائے گی۔

 

x

Check Also

میشا شفیع علی ظفر تنازع: کیس سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ نے گلوکار علی ظفر کے خلاف جنسی ہراسانی سے متعلق میشا شفیع کی ...

’جیک ریچر نیور گو بیک‘ کا ٹریلر جاری

ایکشن اور سسپنس سے بھرپور ہالی ووڈ فلم ’جیک ریچر نیور گو بیک کا ٹریلر ...

کنگنا گریزیا کے سوویں رسالے پر

 

%d bloggers like this: