قندیل بلوچ کی جان کو خطرہ

قندیل بلوچ نے حکومت سے سیکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے ۔ کہتی ہیں انھیں اگر کچھ ہوا تو اس کی ذمہ دار وزارت داخلہ ہو گی۔  ان کا کہنا تھا کہ مجھے قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ میری جان پر بنی ہوئی ہے اور آپ کو لگتا ہے کہ یہ بھی پبلسٹی سٹنٹ ہے۔ اگر میری جان کو کچھ ہوا تو ذمہ دار وزارت داخلہ ہوگی۔ قندیل بلوچ کا کہنا تھا کہ ان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ میڈیا پر اچھالا جا رہا ہے۔ اگر میرا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ غلط استعمال ہوا تو اس کی  ذمہ دارمیں نہیں ہوں گی۔

قندیل بلوچ نے  کہا علما ئے کرام نے ہی اسلام کو زندہ رکھا ہوا ہے۔ سارے مفتی یا علما برے نہیں ہوتے۔ مفتی عبدالقوی خدا کی پکڑ میں آئے، میں صرف ایک ذریعہ تھی۔ مفتی عبدالقوی کو جان بوجھ کر بدنام نہیں کیا۔ جو کچھ کیا خدا کی طرف سے ہوا۔

x

Check Also

میشا شفیع علی ظفر تنازع: کیس سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ نے گلوکار علی ظفر کے خلاف جنسی ہراسانی سے متعلق میشا شفیع کی ...

’جیک ریچر نیور گو بیک‘ کا ٹریلر جاری

ایکشن اور سسپنس سے بھرپور ہالی ووڈ فلم ’جیک ریچر نیور گو بیک کا ٹریلر ...

کنگنا گریزیا کے سوویں رسالے پر

 

%d bloggers like this: