یمنی فورسز کا آپریشن

یمن سرکاری فوج نے آپریشن کے دوران یمن سے سعودی عرب منشیات کی اسمگلنگ کی سازش ناکام بناتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ حوثی باغی منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ہیں جبکہ اس دوران جھڑپوں میں چارحوثی باغی ہلاک اورایک کو حراست میں لے لیاگیا،ایک علیحدہ آپریشن میں بھی 41حوثی جنگجوجھڑپوں میں مارے گئے جبکہ جنگجوئوں نے حملے کرکے 13فوجی بھی موت کے گھاٹ اتاردیئے۔ فوج نے منشیات کی تمام مقدار وہاں سے نکالی اور اسے نذر آتش کردیا۔یمنی فوج کا کہنا تھا کہ یہاں پر بھنگ حوثی باغیوں کی جانب سے چھپائی گئی تھی جس کا مقصد اسے سعودی عرب منتقل کرنا تھا۔ فوجی ذرائع کا کہنا تھا کہ   آپریشن میں اسمگلنگ میں ملوث مافیا کے چار عناصر ہلاک اور ایک کو حراست میں لیا گیا ہے۔

x

Check Also

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے اپنے دیرینہ دوست سے منگنی کرلی

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے اپنے دیرینہ دوست کلارک گے فورڈ سے منگنی ...

سری نگر: بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 3 کشمیری شہید

سری نگر: ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کردیا۔ کشمیر ...

بورس جانسن وزیراعظم کی دوڑ سے باہر

لندن کے سابق میئر اور کنزرویٹو جماعت کے رہنما بورس جانسن نے اعلان کیا ہے ...

%d bloggers like this: