ایران میں ملازمین کی تنخواہوں  کی رسدیں لیک

 ایران کی حکومت کے لیے کام کرتے ہوئے آپ کتنا پیسہ کما سکتے ہیں؟ ایران میں کئی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں  کی رسدیں لیک ہو گئیں

Payslip

کئی ملازمین کی تنخواہوں کی رسیدیں آن لائن لیک ہونے اور ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے کے بعد  عوام میں شدید غصہ پایا جاتا ہے۔ جس کا اظہار وہ سول میڈیا پر کر رہے ہیں۔  اس وقت ایک سوال ” سرکاری ملازمین کے طو ر پر آپ کتنا کما سکتے ہیں؟” ایران میں ٹرینڈ کر رہا ہے۔

لیک پے سیلپ میں صرف زیادہ تنخواہیں ہی نہیں بلکہ بونس، بلا سود قرضے اور اضافی کام کا معاوضہ بھی شامل ہے۔ جیسے ایک سرکاری بینک کے مینیجر کو ایک ماہ میں 50 ہزار پاؤنڈ ملے۔

جبکہ سرکاری ملازمین جن میں اساتذہ، نرسیں اور صحافی شامل ہیں، ان کی ماہانہ تنخواہوں کی رسیدوں کے مطابق ان میں کچھ کو ماہانہ 300 پاؤنڈ سے بھی کم بطور تنخواہ ملے ہیں

حکومت کا کہنا ہے کہ اس طرح کی تنخواہیں اور بونس سابق صدر محمود احمدی نژاد کے دور میں بھی دیے جاتے تھے۔

ایران کے رہبراعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای نے حکومت سے معاملے کوسنبھالنے کا مطالبہ کیا ۔ صدر حسن روحانی کا کہنا ہے وہ زیادہ بونس حاصل کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں گے۔

لیکن ایران میں یہ معاملہ ایک آن لائن احتجاج کی صورت اختیار کر چکا ہے ۔ فیس بک اور ٹوئٹر کے بجائے اس بارے میں بات چیت موبائل چیٹ ایپلیکیشن ٹیلی گرام پر کی جا رہی ہے۔

ٹوئٹر پر کچھ ایرانی صارفین نے اس معاملے کو مزاحیہ انداز میں پیش کیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’اوباما نے بھی اپنی سی وی بھیجی ہے اور وہ اپنی مدت صدارت کے اختتام کے بعد ایران کے بینک میں ملازمت کے خواہاں ہیں۔‘

x

Check Also

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے اپنے دیرینہ دوست سے منگنی کرلی

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے اپنے دیرینہ دوست کلارک گے فورڈ سے منگنی ...

سری نگر: بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 3 کشمیری شہید

سری نگر: ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کردیا۔ کشمیر ...

بورس جانسن وزیراعظم کی دوڑ سے باہر

لندن کے سابق میئر اور کنزرویٹو جماعت کے رہنما بورس جانسن نے اعلان کیا ہے ...

%d bloggers like this: