پاکستان میں کس سے بات کریں , بھارتی وزیراعظم

 

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان کے ساتھ امن کی خواہش کا اظہار کیا ہے تاہم انہوں نے کہا ہے کہ بھارت کے مفاد پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

نریندر مودی نے بھارتی وزیراعظم کی حیثیت میں اور عہدہ سنبھالنے کے بعد کسی نجی ٹی وی چینل کو پہلا انٹرویو دیا ہے۔

ٹائمز ناؤ کو انٹرویو میں نریندر مودی کا کہنا تھا کہ بھارت ہمشیہ اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتا ہے۔

” ہم امن اور ہم آہنگی کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔ میں بارہا یہ کہہ چکا ہوں کو بھارت کو غربت سے لڑنا ہے۔ پاکستان کو بھی غربت سے لڑنا ہے۔ ہم کیوں اکٹھے غربت سے جنگ نہیں کرسکتے؟ ۔”

پاکستان کے ساتھ بات چیت اور سرحدی کشیدگی کے معاملے پر نریندر مودی کا کہنا تھا کہ جنہوں نے میز پر کام کرنا ہے وہ میز پر کام کریں گے۔ جنہوں نے سرحد پر کام کرنا ہے وہ اپنی پوری طاقت کے ساتھ سرحد پر کام کریں گے۔

پاکستانی وزیراعظم نواز شریف سے پچھلے سال نومبر میں پیرس اور دسمبر میں لاہور کی ملاقاتوں میں کیا بات ہوئی اس پر نریندر مودی نے  جواب دیا۔

“جہاں تک ملاقاتوں اور بات چیت کا تعلق ہے، جس دن سے میں نے حلف اٹھایا ہم نے مثبت اشارے دئیے اور تقریب میں شرکت کے لیے دعوت نامے بھیجے کیونکہ ہم دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں لیکن اپنے مفادات پر بغیر کوئی سمجھوتا کئے۔”

ایک سوال پر نریندر مودی نے کہا کہ پاکستان میں کس سے بات کریں ، منتخب حکومت سے یا دوسرے کرداروں سے، بھارت کو ہر وقت خبردار رہنا پڑتا ہے اور اس میں کسی قسم کی سستی کی کوئی گنجائش نہیں۔

بھارتی وزیراعظم نے دعویٰ کیا کہ امن کے لیے ان کی کوششوں سے دنیا اب بھارت کے موقف کو بہتر سمجھنے لگی ہے اور  پاکستان کو جواب تلاش کرنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ 

نریندر مودی نے بھارتی میڈیا سے اپیل کی کہ وہ ہر معاملے کو پاکستان کے تناظر میں نہ دیکھے   ، ان کا کہنا تھا کہ بھارت ایک بڑا ملک ہے اور اس کے اپنے مسائل ہیں –

انٹرویو کے آخر میں بھارتی وزیراعظم نے میزبان پر چوٹ کرتے ہوئے کہا کہ اب آپ اس انٹرویو سے منفی سرخیاں نہ نکال لیجیے گا –

x

Check Also

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے اپنے دیرینہ دوست سے منگنی کرلی

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے اپنے دیرینہ دوست کلارک گے فورڈ سے منگنی ...

سری نگر: بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 3 کشمیری شہید

سری نگر: ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کردیا۔ کشمیر ...

بورس جانسن وزیراعظم کی دوڑ سے باہر

لندن کے سابق میئر اور کنزرویٹو جماعت کے رہنما بورس جانسن نے اعلان کیا ہے ...

%d bloggers like this: