روسی پائلٹ کی موت پر اردوان نے معافی مانگ لی

روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کو ترک صدر رجب طیب اردوان کی جانب سے خط ملا ہے جس میں انہوں نے روسی پائلٹ کی ہلاکت پر معافی مانگی ہے۔

پچھلے سال نومبر میں شام اور ترکی کی سرحد پر ترکی نے روسی جیٹ طیارے کو مارگرایا تھا۔

کریملن کے ترجمان کے مطابق ترک صدر اردوان نے ماسکو کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

ترکی کی جانب سے روس کے ایس یو-24 بمبار کو گرائے جانے پر دونوں ملکوں کے تعلقات انتہائی کشیدہ ہوگئے تھے۔ روس نے اس عمل کو “پیٹھ میں چھرا گھونپنا” قرار دیا تھا۔

کریملن ترجمان دیمتری پیسکوف کے مطابق ترک صدر نے روسی پائلٹ کے خاندان سے اظہار ہمدردی اور تعزیت کرنے کے ساتھ “سوری” کہا ہے۔

پیوٹن کے نام خط میں اردوان نے روس کو انقرہ کا “دوست اور اسٹریٹجک پارٹنر” قرار دیا ہے جس کے ساتھ ترک حکام اپنے تعلقات خراب نہیں کرنا چاہتے۔

کریملن کی ویب سائٹ پر جاری بیان کے مطابق خط میں لکھا گیا ہے:

“ہمارا جان بوجھ کر کبھی ایسا ارادہ یا خواہش نہیں رہی کہ روس سے تعلق رکھنے والے کسی طیارے کو گرایا جائے۔”

خط میں بتایا گیا ہے کہ ترکی نے تمام خطرات اٹھا کر شامی مخالفین سے روسی پائلٹ کی لاش حاصل کی اور تدفین سے پہلے کے تمام مذہبی اور فوجی تقاضے پورے کئے۔ پائلٹ کے خاندان کے ساتھ ایسا برتاؤ کیا گیا جیسے وہ ترکی خاندان ہو۔ متاثرہ خاندان کی تکلیف اور نقصان میں کمی کے لیے انقرہ کوئی بھی قدم اٹھانے کو تیار ہے۔

ترک صدر کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ روسی پائلٹ کی ہلاکت میں ملوث شخص کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ترکی نے خطے میں سیکورٹی چیلنجز اور دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں روس کے شانہ بشانہ چلنے پر بھی آمادگی کا اظہار کیا ہے۔

x

Check Also

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے اپنے دیرینہ دوست سے منگنی کرلی

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے اپنے دیرینہ دوست کلارک گے فورڈ سے منگنی ...

سری نگر: بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 3 کشمیری شہید

سری نگر: ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کردیا۔ کشمیر ...

بورس جانسن وزیراعظم کی دوڑ سے باہر

لندن کے سابق میئر اور کنزرویٹو جماعت کے رہنما بورس جانسن نے اعلان کیا ہے ...

%d bloggers like this: