عراق: عوام فلوجہ کی آزادی پر جشن منائیں، وزیراعظم حیدر العابدی

عراق کے وزیراعظم حیدر العابدی نے ملک کے عوام کے نام پیغام میں کہا ہے کہ وہ خود کو دولتِ اسلامیہ کہلانے والی تنظیم کے قبضے سے فلوجہ شہر کی واپسی آزادی پر جشن منائیں۔

iraq securtiy forces

عراقی فوج کی فلوجہ شہر کا قبضہ دوبارہ حاصل کرنے کےاعلان کے بعد  وزیراعظم حیدر العابدی نے  کہا ہے کہ عوام دولتِ اسلامیہ کے قبضے سے شہر کی آزادی پر جشن منائیں۔

انھوں نے بتایا کہ آج ہمارے فوجی دستوں نے فلوجہ کو آزاد کروا لیا ہے اور موصل میں بھی اس وقت لڑائی جاری ہے۔

وزیراعظم حیدر العابدی نے مزید کہا کہ ’عراق میں دولتِ اسلامیہ کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ وہ جہاں بھی جائے گی ہم اس کا پیچھا کریں گے،

عراقی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے فلوجہ شہر میں نام نہاد دولتِ اسلامیہ کے زیرِ قبضہ ان کے آخری گڑھ پر بھی قبضہ حاصل کر لیا ہے۔

اور فوجیں دولتِ اسلامیہ کے زیرِ قبضہ آخری علاقے شمال مغربی گولان میں داخل ہو گئی ہے۔

دولتِ اسلامیہ نے فلوجہ شہر پر جنوری 2014 میں قبضہ کر لیا تھا۔

وزیرِ اعظم نے شہر کا قبضہ دوبارہ حاصل کرنے کے لیے مئی میں آپریشن کا آغاز کیا تھا۔

فلوجہ مغربی صوبے انبار کا ایک بڑا شہر ہے یہ عراقی کا وہ پہلا شہر ہے جو دولتِ اسلامیہ کے قبضے میں آیا تھا۔

شدت پسند تنظیم نے اس کے بعد شام اور عراق کے کافی بڑے حصے پر قبضہ کر لیا تھا۔

حالیہ دنوں میں دولتِ اسلامیہ دونوں ممالک میں  پسپا  ہوئی ہے

x

Check Also

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے اپنے دیرینہ دوست سے منگنی کرلی

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے اپنے دیرینہ دوست کلارک گے فورڈ سے منگنی ...

سری نگر: بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 3 کشمیری شہید

سری نگر: ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کردیا۔ کشمیر ...

بورس جانسن وزیراعظم کی دوڑ سے باہر

لندن کے سابق میئر اور کنزرویٹو جماعت کے رہنما بورس جانسن نے اعلان کیا ہے ...

%d bloggers like this: