افغانستان میں فورسز اور دولت اسلامیہ کے درمیان لڑائی میں 143 افراد ہلاک

صوبہ ننگرہار کے گورنر سلیم کندوزی کے مطابق  جمعے کی رات دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں نے ضلع کوٹ میں پہلے ایک حکومتی چوکی پر حملہ کیا۔

isis flag

جس کے بعد افغان سکیورٹی فورسز اور دولت اسلامیہ کے حملہ آوروں میں کئی گھنٹے مسلسل لڑائی کے نتیجے میں 131 دولت اسلامیہ کے حملہ آور اور 12 افغان سکیورٹی فورسز کے اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں۔ اس لڑائی میں فضائی حملے بھی کئے گئے، کندوزی نے کہا کہ دولت اسلامیہ کی قبضے سے چوکیوں بہت جلد ان سے واپس لے لیا جائے گا ۔

لڑائی کی وجہ سے کچھ لوگ اپنا گھر بار چھوڑ کر دوسرے علاقوں میں منتقل ہوگئے تھے ۔

صوبے ننگرہار میں ایک عرصہ سے دولت اسلامیہ کے جنگجو سرگرم ہیں۔

دوسری جانب افغان فوجی حکام کا کہنا ہے کہ شمالی صوبے قندوز میں بین الاقوامی فوجوں کے فضائی حملے میں کم از کم 16 طالبان جنگجوؤں کو ہلاک کردیاگیا ہے۔

فوج نے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ضلع چھاردرے میں ڈرون حملے کا اس وقت نشانہ بنایا گیا  جب طالبان جنگجو ایک گاڑی میں سفر کر رہے تھے ۔ مارے جانے والوں میں طالبان کے اہم کمانڈر ملا جنت گل جو کہ جیل کے سربراہ تھے،  شامل ہیں۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے طالبان کے ساتھ دس گرفتار افراد بھی مارے گئےہیں جنہیں طالبان کنٹینر میں لے جارہے تھے۔ان افراد کے ہاتھ زنجیروں میں بندھے ہوئے تھے ۔ ان کی لاشیں مکمل طور پر جل گئی ہیں

x

Check Also

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے اپنے دیرینہ دوست سے منگنی کرلی

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے اپنے دیرینہ دوست کلارک گے فورڈ سے منگنی ...

سری نگر: بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 3 کشمیری شہید

سری نگر: ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کردیا۔ کشمیر ...

بورس جانسن وزیراعظم کی دوڑ سے باہر

لندن کے سابق میئر اور کنزرویٹو جماعت کے رہنما بورس جانسن نے اعلان کیا ہے ...

%d bloggers like this: