مردوں کیلئے پرکشش خواتین کونسی؟

خواتین کو پرکشش آنے کی خواہش تو صدیوں پرانی ہے لیکن اب سائنس نے ہارمونز پر تحقیق سے یہ معلوم کرلیا  ہے کہ مردوں  کو خواتین کی کون سے چیزیں اپنی طرف کھینچتی ہیں، اور ان میں سے کئی  ایسی ہیں جو آپ کو حیران کر دیں گی۔

ہمیشہ سے آنکھوں کو خوبصورتی کا مرکز سمجھا جاتا تھا لیکن سائنس اس کو اہمیت نہیں دیتی بلکہ مردوں کو صحت اور فٹنس زیادہ پسند آتی ہے۔

شکاگو کی ڈی پال یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر ولسن کے مطابق مرد لاشعوری طور پر خاتون کو اپنے ساتھی کے طور پر دیکھتے ہیں اور ان کی پسندیدگی کا انحصار بھی اسی پر ہوتا  ہے۔

BJDG7E woman with hands on throat.

تحقیق میں سامنے آنے والی کچھ حیران کن چیزوں میں خواتین کی آواز  کی ہائی  پچ مردوں کو متاثر کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

young beautiful happy woman smile isolated

اس کے بعد خواتین کی مسکراہٹ مردوں کے لئے سب سے پرکشش ہوتی ہے اور اس میں صاف اور سفید دانتوں کی بہت اہمیت ہے۔

Young woman with natural make up

کئی  خواتین پرکشش نظر آنے کے لئے بہت زیادہ میک اپ کرتی  ہیں لیکن مردوں کو کم میک اپ والی  خواتین میں زیادہ کشش محسوس ہوتی ہے۔

Woman brushing hair

صحت مند، مضبوط، گھنے اور لمبے بال بھی خواتین کی پرکشش شخصیت  کا خاصا ہیں۔

Waist down view of young woman twirling whilst wearing red dress

اور آخر میں سرخ لباس، سائنسدانوں کا کہنا ہے  کہ سرخ رنگ کا لباس پہنے خواتین مردوں کے دل میں جلد گھر کر  جاتی ہیں۔

 

x

Check Also

ملالہ ارب پتی بن گئیں

    برطانوی  میڈیا رپورٹس کے مطابق نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی ارب پتی ...

بچے بڑے بڑوں کے باپ!

ننھے ننھے قدم اٹھاتے بچے اکثر والدین کے لیے کوئی نہ کوئی مصیبت کھڑی کئے ...

دیکھنے میں 30 کی، عمر 50 کی!

  چین کی یی وین نے انٹرنیٹ پر لوگوں کو اپنی تصاویر سے حیران کر ...

%d bloggers like this: