کتوں نے پلمائرہ کی ثقافت بچائی

فرینکلن لیمپ

شام کی  فوجی قیادت جب پلمائرہ کے تاریخی شہر کو داعش سے آزاد کرنے کی کوشش شروع کرنے لگی  تو انہوں نے انٹیلی جنس آپریشن شروع کیا۔ جرنیلوں کو یہ بات سمجھ نہیں آ رہی تھی  کہ  آخر اتنے دن بعد بھی داعش کے جنگجو شہر کے تاریخی ورثے کو زیادہ نقصان کیوں نہیں پہنچا سکے؟آخر وہ کیا وجوہات ہیں کہ جن کی وجہ سے یہ شہر اب بھی محفوظ ہے؟حالانکہ داعش کا اس شہر پر حملے کا مقصد صرف پلمائرہ کی ثقافت کو نقصان پہنچانا تھا؟

An aerial view taken on January 13, 2009

داعش نے ابتدا میں جب تباہی کی ویڈیوز جاری کیں تو دنیا پریشان ہو گئی کیونکہ یہ شہر انسانی تاریخ کا علم بردار تھا۔ اب یہ تباہی کے دہانے پر تھا۔ شامی فوج نے آپریشن شروع تو کیا لیکن یہ فوری ممکن نہیں تھا۔ اس میں کئی ماہ لگتے۔ تاہم اچانک ویڈیو آنا بند ہو گئیں۔ پوری دنیا حیران تھی کہ آخر پلمائرہ میں کیا ہو رہا ہے۔

شامی فوج کو قبضہ چھڑانے کے بعد معلوم ہوا کہ آخر داعش پلمائرہ کو زیادہ نقصان کیوں نہیں پہنچا سکی؟

داعش جانتی تھی کہ شامی فوج کبھی بھی ان تاریخی مقامات پر بمباری نہیں کرے گی۔ اس وجہ سے ان کے لیڈر اور تمام سنٹر اس کے میوزیم میں قائم تھے۔ نئے شہر میں فوج اور داعش کی لڑائی سڑکوں پر ہوئی لیکن بمباری نہیں کی گئی۔ یہ ایک لمباعمل تھا۔

palmyra-ruins-2016-e1459600083801 - Copy

اگر اس وقت اس میوزیم کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مامون عبدالکریم کوشش نہ کرتے تو شاید یہ سب کچھ تباہ ہو چکا ہوتا۔ ڈاکٹر مامون کے بارے میں سب جانتے ہیں کہ وہ نسل انسانی کی بات کرتا ہے، وہ ایک عظیم عالمی سفیر ہے۔ ان کے اسٹاف اور مقامی آبادی نے لڑائی کے شروع میں ہی 80 فیصد میوزیم کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔ مقامی لوگ قیمتی اشیا کو ٹرکوں میں ڈال کر منتقل کرتے رہے۔ شامی فوج لڑائی چھوڑ کر مقامی گھروں میں اشیا منتقل کرتی رہی۔ اس کے باوجود نقصان ہوا۔ تاہم لوگوں نے اپنی تہذیب بچانے کے لئے بہت کچھ کیا۔

داعش نے جن چیزوں کونقصان پہنچایا ان میں سے بھی کئی کو دوبارہ ٹھیک کر لیا گیا ہے، پھر بھی ان درندوں کے جرائم کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ تاہم اصل سوال یہی ہے کہ مارچ 2016 میں آخر داعش پلمائرہ کو قبضے باوجود نقصان نہیں پہنچا سکی؟

درحقیقت داعش آگاہ تھی کہ پلمائرہ پر قبضے کے بعد پوری دنیا کے فوجی یہاں آئیں گے کیونکہ یہ عالمی ثقافتی ورثہ ہے۔ وہ جانتے تھے کہ بالآخر انہیں یہ جگہ چھوڑنی ہے۔ اس وجہ سے انہوں نے بھرپور انداز میں حکمت عملی بنائی۔ انہوں نے کوئی چیز زیادہ تباہ نہیں کی تاکہ دنیا بھر سے فوجی اسے بچانے آئیں۔ انہوں نے کچھ چیزیں تبا ہ کر کے لوگوں کو ڈرایا۔  یا یوں کہیں کہ انہیں بلایا۔

ancient-syrian-city-palmyra - Copy

داعش ایک ہی ساتھ پورے پلمائرہ کو تباہ کرنا چاہتی تھی، اس کے لئے انہو ں نے پورے شہر میں بموں کو نصب کر دیا کہ جب فوجی فتح کا جشن منائیں تو اس شہر کو ایک ساتھ اڑا دیا جائے۔ تاہم یہ بات ابھی جرنیلوں کو سمجھ نہیں آئی تھی۔ جب پلمائرہ کے ورثے پر قبضے کی جنگ شروع ہوئی تو روسی فوج اور ان کے  کتے بھی ساتھ موجود تھے۔ جنہوں نے بمبوں کی سرنگوں کو ڈھونڈا ۔ اس کے بعد شامی اور روسی فوجوں کو داعش کے منصوبے کا اندازہ ہوا۔

داعش کے پاس شہر کو تباہ کرنے کے دو ٹریگر تھے۔ ایک  بٹن 15کلومیٹر دور تھا  نصب تھا اور دوسرا موبائل فون سسٹم سے تھا۔ اس وجہ سے روس اور شامی فوج نے پہلے بٹن کو تباہ کیا اور پھر موبائل سروس بند کرا دی۔ اس کے بعد شہر میں لڑائی کےساتھ ساتھ بارودی سرنگوں کی صفائی کا کام شروع کیا گیا۔ جس میں   گیارہ کتے، دو سو روسی اور سو شامی فوجی شامل تھے۔ جنہوں نے چوبیس گھنٹے میں اس عظیم کام کو سر انجام دے کر انسانی تہذیب کو بچایا۔

داعش اس شہر کو نیست و نابود کرنا چاہتی تھی لیکن شام کے عوام نے اسے قبول نہیں کیا۔ ثقافتی ورثے کے ساتھ انہو ں نے پورے شہر کو بچا لیا۔ اگر وہ کتے موجود نہ ہوتے تو شاید انسان اپنے سامنے انسانی ثقافت کی تباہی کا سب سے درناک منظر دیکھتا

x

Check Also

شامی بچے، ترک مہربان

ترکی کی اپوزیشن پارٹی  سی ایچ پی کی رپورٹ ترکی میں آنے والے شامی بچوں ...

شامی پنجرہ

جیمز ڈین سلو   شام کا بحران دن بد دن بد سے بد تر ہو ...

برطانیہ کا عظیم جوا

مروان بشارا برطانیہ نے یورپی یونین سے باہر آنے کا فیصلہ کر لیا۔ اب ہر ...

%d bloggers like this: