چینی پل کا ٹیسٹ بن گیا بہادری کا امتحان

بہادر ہیں تو آئیں اور شیشے کی پل کی مضبوطی چیک کریں۔

صوبہ ہنان میں شیشے کا پل بنانے والوں نے ملک بھر سے بہادری کے دعویداروں کو کھلا چیلنج دے دیا۔

984 فٹ کی بلندی واقع پل کی مضبوطی کو جانچنے کے لئے انوکھے مقابلے رکھے گئے۔

اس پل کو پانچ سینٹی میٹر موٹے شیشے کے ٹکڑوں کو جوڑ کر بنایا گیا  ہے۔

پل کو عوام کے لئے کھولنے سے پہلے 20 رضاکاروں  اور تعمیراتی ورکرز کو اس کی مضبوطی جانچنے کا ٹاسک ملا۔

بھاری بھر کم ہتھوڑے سے گھنٹوں تک پل پر ضربیں لگائیں جاتی رہیں اور پھر اس پر سے پندرہ ٹن وزنی گاڑ ی کو بھی  گزارا گیا۔

ہتھوڑے برسانے  کے  بعد گاڑی اور رضا کاروں کو اس پر سے گزارا گیا  تو کئی خوفزدہ ہوگئے تاہم  سب بحفاظت رہے اور پل میں کوئی مسئلہ نہیں ہوا۔

 

x

Check Also

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے اپنے دیرینہ دوست سے منگنی کرلی

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے اپنے دیرینہ دوست کلارک گے فورڈ سے منگنی ...

سری نگر: بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 3 کشمیری شہید

سری نگر: ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کردیا۔ کشمیر ...

بورس جانسن وزیراعظم کی دوڑ سے باہر

لندن کے سابق میئر اور کنزرویٹو جماعت کے رہنما بورس جانسن نے اعلان کیا ہے ...

%d bloggers like this: