وقت گزر رہا ہے، امریکہ میں خطرناک زلزلے کا خطرہ

امریکہ میں سین آندیس اپنی خطرناک زلزلوں کی پٹی کے لئے مشہور ہے۔ حال ہی میں دریافت ہونے والے ایک نئے  زلزلہ زون کا انکشاف ہو اہے جس کی لمبائی 150میل ہے۔ اس زلزلے کے علاقے سے ایلونوائے، میسوری، ارکنساس، کنٹکی، ٹیکساس، میساسیپی کو خطرہ لاحق ہے۔ اگر یہاں زلزلہ آیا تو عظیم تباہی ہو گی۔ 7لاکھ سے زائد عمارتیں تباہ ہو جائیں گی، اور 2کروڑ افراد بجلی سے محروم ہو جائیں گے۔

امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق  یہ فالٹ لائن سطح زمین سے صرف 15میل دور ہے اور یہاں 200سال سے زلزلہ بھی نہیں آیا۔ آخری زلزلے کی شدت 7 سے 7.11 کے درمیان تھی۔ سائنسدانوں کا خیا ل ہے کہ ایسے علاقے میں ہر 50سال بعد زلزلے آنے کا تناسب 50 فیصد ہوتا ہے اور اگر نہیں آئے تو پھر تناسب بڑھ جاتا ہے۔ ایسے میں امریکہ میں خطرناک زلزلہ کا امکان انتہائی زیادہ ہے اور کسی بھی وقت تباہی ہو سکتی ہے۔

سائنسدانوں کا خیال ہے کہ اگر زلزلہ آیا تو میساسیپی دریا کا رخ بدل سکتا ہے جس سے معیشت اور ماحول کو ناقابل تلافی نقصان ہو گا کیونکہ اس علاقے کی تمام صنعت اسی دریا کے کنارے ہے۔ دریا کا رخ موڑ گیا تو وہ اپنا راستہ اختیار کرے گا۔پھر چاہے اس کے راستے میں انسان آئے یا کوئی اور۔

x

Check Also

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے اپنے دیرینہ دوست سے منگنی کرلی

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے اپنے دیرینہ دوست کلارک گے فورڈ سے منگنی ...

سری نگر: بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 3 کشمیری شہید

سری نگر: ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کردیا۔ کشمیر ...

بورس جانسن وزیراعظم کی دوڑ سے باہر

لندن کے سابق میئر اور کنزرویٹو جماعت کے رہنما بورس جانسن نے اعلان کیا ہے ...

%d bloggers like this: