برطانیہ کا بدترین اور شاید آخری وزیراعظم

نیکو ہانز

ڈیوڈ کیمرون شاید برطانیہ کے آخری وزیراعظم ہوں۔

یہ شخص برطانیہ کو ایسی نہج پر چھوڑ کر جا رہا ہے جب سکاٹ لینڈ والے دوبارہ آزادی کے ریفرنڈم کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

یقیناً یہ الیکشن ہو جائے گا۔

شمالی آئرلینڈ بھی دوبارہ الیکشن چاہتا ہے۔

ڈیوڈ کیمرون نے اپنی سیاسی طاقت کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا۔

اس کی اتنی اوقات نہیں تھی لیکن اس نے برطانیہ کو تباہ کر دیا۔

شاید اسے اپنے ماہر نفسیات کی بات سننی چاہیے تھی جس نے کہا کہ یہ بندہ خوابوں کی دنیا میں رہتا ہے۔

یہ خود ساختہ عظیم سیاست دان ہار گیا اور ایسا ہارا کہ برطانیہ کو اربوں ڈالر کا نقصان ہو گیا اور ملک شکست و ریخت کا شکار ہے۔ اس کی کریڈٹ ریٹنگ ٹرپل اے سے نیچے آ رہی ہے اور نوکریاں ختم ہونے کو ہیں۔

یعنی برطانیہ اب برے وقت میں داخل ہو گیا ہے۔

کیمرون بہت آرام سے ڈرامہ کر گیا کہ میں استعفیٰ دے رہا ہوں۔

کیا یہ کافی ہے؟

کیمرون نے پورے ملک کے ساتھ جوا کھیلا۔ پاناما لیکس کے بعد انہوں نے بیان دیا کہ وہ ایک خوش قسمت شخص ہیں، انہیں وراثت میں دولت ملی ہے۔

بے شک وہ امیر شخص ہے۔ وہ ایک خاندانی شخص ہے جس کی ایک خاندانی عورت سے شادی ہوئی۔ اس نے بہت مہارت سے اپنی جماعت کی قیادت حاصل کی۔ اس نے ایک ہوشیار سیاست دان بن کر بڑے بڑے سیات دانوں کو مات دی۔کیمرون نے جب دوسری بار کامیابی حاصل کی تو وہ دو ریفرنڈم جیت چکا تھا۔ اس نے تیسرے کا اعلان کیا۔ حالانکہ وہ کہتا تھا کہ مارگریٹ تھیچر میری استاد ہیں، لیکن مارگریٹ نے تو ریفرنڈم کو تباہ کن کہا تھا۔ پھر غلط کون ہے؟

یہ خوش قسمت شخص، پھر باقی پارٹی کے نئے خوش قسمت بھی لائن میں کھڑے ہیں۔کیا یہ پاگل لوگ ریفرنڈم کے نام پر لوگوں کو مقامی سیاست کرنے کا موقع دیتے رہیں گے۔ لوگ اپنے مسائل کا حل کرنے کے لئے ووٹ دیتے ہیں، بار بار بکواس ریفرنڈم کرانے کے لئے نہیں۔

کیمرون کو تو سکاٹ لینڈ کی قوم پرست جماعتیں ریفرنڈم میں ہرانے والی تھیں۔ وہ بال بال بچا لیکن پھر بھی باز نہ آیا کیونکہ اسے جوا کھیلنے کا شوق تھا۔ اگر اس وقت لالچ نہ دیا جاتا تو پہلے ہی سکاٹ لینڈ کے عوام علیحدہ ہو جاتے۔

اگر کیمرون نے کچھ کیا ہے تو ولیم والس کے بعد پھر سکاٹ لینڈ میں قوم پرستی کے جذبے کو ابھارا ہے۔

ایک بار پھر ہمارے ملک کے زخم تازہ ہیں۔ لندن میں بھی آزادی کی بات ہو رہی ہے۔ یہ کیسے ہو گیا۔ یہ یقینا! برطانیہ کا بد ترین وزیر اعظم تھا؟ اور شاید آخری بھی۔ دکھ ہوتا ہے کہ لوگوں نے اس کی پارٹی کو ووٹ دیا اور ایسے نااہل شخص کو وزیراعظم بنایا جو ریفرنڈم، ریفرنڈم میں برطانیہ کو تباہ کر گیا۔

x

Check Also

کیا شریفوں کی سیاست ختم ہوگئی؟

تحریر: سلیم صافی المیہ یہ ہے کہ ایک ہوکر بھی شریفین ایک نہیں ۔میاں نوازشریف ...

ون بیلٹ ون روڈ: ایشیا کی طاقت کا محور

ون بیلٹ ون روڈ: ایشیا کی طاقت کا محور

ایشیاء کی بڑی طاقتیں چین اور بھارت دنیا کی بڑی معاشی طاقتوں کے طور پر ...

شمالی کوریا کا مختصر فاصلے تک مار کرنیوالے میزائلوں کا تجربہ

شمالی کوریا کا مختصر فاصلے تک مار کرنیوالے میزائلوں کا تجربہ

شمالی کوریا کی جانب سے مختصر فاصلے تک مار کرنے والے کئی میزائلوں کا تجربہ ...

%d bloggers like this: