کھڑے مت رہیں، بیٹھ جائیں!

کام کرنے کے لیے کھڑے رہنے والے ڈیسک کی حقیقت پتا چلنے پر آپ بیٹھنا مناسب سمجھیں گے۔

سٹینڈنگ ڈیسک کو موٹاپے اور دل کی تکلیف کا حل سمجھا گیا لیکن ایسا نہیں۔

نئی تحقیق کے مطابق آٹھ گھنٹے کھڑے رہ کر کام کرنے سے صرف 72 کیلوریز برن ہوتی ہیں جو ایک ڈائجسٹو بسکٹ جتنا ہے۔

سکینڈے نیویا میں نوے فیصد افراد کو دفاتر میں کھڑے رہ کر کام کرنے کی سہولت میسر ہے۔

اس طریقہ کار کے حامی دعویٰ کرتے ہیں کہ ایسا کرنے سے موٹاپے، دل کی بیماری اور ٹائپ ٹو ذیابیطس میں کمی ہوتی ہے۔

جرنل آف فزیکل ایکٹویٹی اینڈ ہیلتھ میں شائع ہونے والی نئی تحقیق کے مطابق کھڑے ہوکر یا بیٹھ کر کام کرنے میں کچھ خاص فرق نہیں۔

اس تحقیق میں سائیکل پر دفتر جانے، سیڑھیاں استعمال کرنے اور لنچ ٹائم میں جاگنگ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

ایک گھنٹہ کھڑے رہنے سے 9 کیلوریز برن ہوتی ہیں۔ اس کی نسبت چلنے سے دو یا تین کیلوریز زیادہ برن ہوتی ہیں چاہے آپ آہستہ ہی کیوں نہ چل رہے ہوں۔

تحقیق کے مطابق پندرہ منٹ چلنے سے 55.9 کیلوریز برن ہوتی ہیں۔ کمپیوٹر پر بیٹھے رہنے سے 19.63 ، بیٹھے رہنے اور ٹی وی دیکھنے سے 18.66، اور کھڑے رہنے سے 21.92 کیلوریز برن ہوتی ہیں۔

اب کھڑے رہنے سے موٹاپا تو کم ہونے والا نہیں ۔ آپ آفس میں ہوں یا گھر میں تھوڑا چلتے پھرتے بھی رہیں۔

x

Check Also

مچھروں کا پسندیدہ بلڈ گروپ

ماہرین حیاتیات نے تحقیق کی کہ مچھر کن لوگوں پر زیادہ حملہ آور ہوتے ہیں ...

پیٹ کے بل سونا انتہائی خطرناک ہے

ایک حالیہ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی یے کہ پیٹ کے بل سونا آپ ...

دوڑنے سے دماغ تیز ہوتا ہے

روزانہ باقاعدگی سے ورزش کرنے سےدماغ کے خلیوں کی نشونما ہوتی ہے جس کے نتیجے ...

%d bloggers like this: