انگلینڈ نے سری لنکا کو ہرا دیا

 

انگلینڈ نے سری لنکا کو دوسرے ایک روزہ کرکٹ میچ میں دس وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ۔ بر منگھم میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر دو سو چون رنز بنائے ۔ سری لنکا کی طرف سے چندی مال باون ، اوپل تھرنگا تریپن اور میتھیوز چوالیس رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے ۔ انگلینڈ کی طرف سے پلنکٹ اور عادل رشید نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔ جواب میں انگلینڈ نے مطلوبہ ہدف صرف چونتیس اعشاریہ ایک اوورز میں بغیر کسی نقصان پر حاصل کر لیا ۔ انگلینڈ کی طرف سے دونوں اوپنرز نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچریاں کیں ۔ جیسن رائے ایک سو بارہ اور ایلکس ہیلز ایک سو تینتیس رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے ۔ جیسن رائے کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ ٹائی ہو گیا تھا ۔

x

Check Also

بابر اعظم کا ٹی20بلاسٹ کیلئے سمرسیٹ کے ساتھ معاہدہ

بابر اعظم کا ٹی20بلاسٹ کیلئے سمرسیٹ کے ساتھ معاہدہ

مایہ ناز پاکستانی بیٹسمین بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے آئندہ سیزن کیلئے سمرسیٹ ...

کیا رونالڈو کر پائے گا؟ پرتگالی اخباروں کا سوال

پرتگالی اخباروں کے صفحات دنیا بھر کی سیاست سے دور بس ایک سوال کر رہے ...

مسلسل شکست،انگلینڈ کا جرمن کوچ

یرگن کلنزمین نا صرف جرمنی کے عظیم فٹ بالر ہیں جو ورلڈ کپ جیتنے والی ...

%d bloggers like this: